News Alerts PDK

News Alerts PDK حافظ طاہر ارشاد نمائندہ ایکسپریس نیوز
بروقت اور مستند خبریں
نیوز الرٹ پنڈدادن خان پیج پر

20/12/2025

پنڈدادن خان شہر کے معروف سنگر ناصر علی شیراز

دار ارقم گروپ کے ڈائریکٹر محترم احد گوندل نے پروفیسر نیاز اعوان کی پروموشن کی خوشی میں ان کے اعزاز میں ایک شاندار دعوت ع...
20/12/2025

دار ارقم گروپ کے ڈائریکٹر محترم احد گوندل نے پروفیسر نیاز اعوان کی پروموشن کی خوشی میں ان کے اعزاز میں ایک شاندار دعوت عشایئہ کا اہتمام کیا جس میں معروف سیاسی اور سماجی شخصیت ملک سلیم اعوان ،پرنسپل دار ارقم کالج اسد مرزا ،وائس پرنسپل دار ارقم کالج علی رضا سینر صحافی اور سماجی راہنما باصر کھوکھر اور معروف ماہر تعلیم پروفیسر فرحان اسلم نے پروفیسر نیاز اعوان کی علمی ادبی اور سماجی خدمات پر انہیں بھرپور خراجِ تحسین پیش کیا اور پروموشن ملنے پر ان کو مبارکباد دی اس خوبصورت محفل میں عملی ،سماجی اور سیاسی موضوعات سمیت مختلف شعبوں پر حاضرین کے درمیان پھرپور مکالمہ بھی ہوا پروفیسر نیاز اعوان سے ان کی شاعری بھی سنی گئی جس سے حاضرین بہت لطف اندوز ہوئے
پروفیسر نیاز اعوان نے کہا کہ احد گوندل ان کے چھوٹے بھائیوں کی طرح عزیز ہیں انہوں نے جس محبت اور خلوص کا اظہار کیا ہے یہ ہمیشہ میرے دل میں ناقابلِ فراموش لمحات کی صورت محفوظ رہے گا انہوں نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا

20/12/2025

پنڈدادن خان شہر میں رات 1 بجے سے بجلی غائب
پنڈدادن خان شہر کے مختلف علاقوں میں رات ایک بجے سے بجلی کی فراہمی معطل ہے، جس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ شدید سردی کے موسم میں بجلی کی بندش نے بچوں، بزرگوں اور مریضوں کو پریشانی میں مبتلا کر دیا ہے۔
تاحال بجلی بحال نہ ہو سکی اور متعلقہ اداروں کی جانب سے کوئی واضح مؤقف سامنے نہیں آ سکا۔

20/12/2025

پنڈدادن خان شہر اور مضافات میں دھند سردی کی شدت میں اضافہ حد نگاہ کم ہونے سے ٹریفک کی روانی متاثر

20/12/2025

دُھند کے باعث

ایم-2: ٹھوکر نیاز بیگ سے للہ انٹرچینج تک بند ہے۔
ایم-3: فیض پور سے سمندری انٹرچینج تک بند ہے۔
ایم-4: شیر شاہ سے پنڈی بھٹیاں تک بند ہے۔
ایم-5: شیر شاہ سے ظاہر پیر تک بند ہے۔
ایم-5: ظاہر پیر سے روہڑی تک بڑی گاڑیوں کے لئے بند ہے۔
ایم-11: لاہور مین ٹول پلازہ سے سمبڑیال تک بند ہے۔

ضلع جہلم کے پٹوار خانہ پنڈی سیدپور میں بدانتظامی اور بے ضابطگیوں سے شہری شدید مشکلات کا شکار فوری نوٹس کا مطالبہ
19/12/2025

ضلع جہلم کے پٹوار خانہ پنڈی سیدپور میں بدانتظامی اور بے ضابطگیوں سے شہری شدید مشکلات کا شکار فوری نوٹس کا مطالبہ

پنڈدادن خان کے شہریوں کے ساتھ کھلا مذاق بند کیا جائےپنڈدادن خان شہر میں ہوم ڈیلیوری پیزا کے نام پر عوام کو شدید ذہنی اذی...
19/12/2025

پنڈدادن خان کے شہریوں کے ساتھ کھلا مذاق بند کیا جائے

پنڈدادن خان شہر میں ہوم ڈیلیوری پیزا کے نام پر عوام کو شدید ذہنی اذیت کا سامنا ہے ایک معمولی سے پیزا آرڈر پر دو دو گھنٹے انتظار کروانا روز کا معمول بن چکا ہے جو ناقابلِ قبول ہے۔
عوامی و سماجی حلقوں کا واضح مؤقف ہے کہ اگر آپ وقت پر ہوم ڈیلیوری دینے کی اہلیت نہیں رکھتے تو مہربانی فرما کر ہوم ڈیلیوری کی تشہیر بند کریں جھوٹے وعدے اور غلط تشہیر سے صارفین کا اعتماد مجروح ہو رہا ہے یا تو اپنی سروس کو بہتر بنائیں یا پھر واضح طور پر بتائیں کہ ڈیلیوری میں کتنا وقت لگے گا تاکہ عوام کو بار بار مایوسی اور انتظار کی اذیت نہ جھیلنی پڑے۔

تلاش میں مدد کریں
19/12/2025

تلاش میں مدد کریں

خبر غم قاری محمد ضمیر ( عربی ٹیچر) گورنمنٹ ہائی سکول پنڈدادنخان کی والدہ محترمہ بقضائے الٰہی وفات پاگئیں ہیں ان کی نماز ...
19/12/2025

خبر غم
قاری محمد ضمیر ( عربی ٹیچر) گورنمنٹ ہائی سکول پنڈدادنخان کی والدہ محترمہ بقضائے الٰہی وفات پاگئیں ہیں ان کی نماز جنازہ آج شام ٹھیک 6:00 بجے پتھرندی میں ادا کی جائے گی۔
اللّٰہ تعالیٰ مرحومہ کی مغفرت فرمائے اور اہل خانہ سمیت تمام پسماندگان کو صبر جمیل عطاء فرمائے آمین ثم آمین یا رب العالمین

راجہ نئیر عباس انچارج چوکی دھریالہ جالپ تعیناتپنجاب پولیس کے ہونہار اور فرض شناس آفیسر اسسٹنٹ سب انسپکٹر راجہ نئیر عباس ...
19/12/2025

راجہ نئیر عباس انچارج چوکی دھریالہ جالپ تعینات

پنجاب پولیس کے ہونہار اور فرض شناس آفیسر اسسٹنٹ سب انسپکٹر راجہ نئیر عباس کو انچارج چوکی دھریالہ جالپ تعینات کر دیا گیا ہے راجہ نئیر عباس کا شمار پنجاب پولیس کے بہترین تفتیشی افسران میں ہوتا ہے جو اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں، ایمانداری اور جرائم کی مؤثر تفتیش کے باعث اچھی شہرت رکھتے ہیں۔
ان کی تعیناتی پر دھریالہ جالپ اور گردونواح کے سماجی، سیاسی اور معززینِ علاقہ نے اطمینان اور خوشی کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ وہ علاقے میں امن و امان کے قیام، جرائم کی روک تھام اور عوامی مسائل کے حل میں مؤثر کردار ادا کریں گے۔
سماجی حلقوں کا کہنا ہے کہ راجہ نیر عباس کی قیادت میں چوکی کی کارکردگی مزید بہتر ہوگی اور عوام کو پولیس سے فوری اور منصفانہ انصاف ملے گا۔

ہردلعزیز شخصیت ماسٹر نذر صاحب کو خراجِ تحسینہردلعزیز شفیق اور مخلص معلم جناب ماسٹر نذر صاحب نے علم و آگہی کی شمع روشن کر...
18/12/2025

ہردلعزیز شخصیت ماسٹر نذر صاحب کو خراجِ تحسین

ہردلعزیز شفیق اور مخلص معلم جناب ماسٹر نذر صاحب نے علم و آگہی کی شمع روشن کرتے ہوئے 30 سالہ تعلیمی خدمات سرانجام دینے کے بعد آج گولپور سکول سے باعزت طور پر ریٹائرمنٹ اختیار کر لی آپ کی تدریسی خدمات اخلاقی تربیت اور شاگردوں کے ساتھ خلوص ہمیشہ یاد رکھا جائے گا آپ نے نسلوں کی تعمیر میں جو کردار ادا کیا وہ قابلِ فخر اور قابلِ تقلید ہے۔
اللہ تعالیٰ آپ کو صحت سکون اور درازیِ عمر عطا فرمائے اور آئندہ زندگی کو خوشیوں سے بھر دے۔
آپ کی خدمات کو سلام اور ریٹائرمنٹ مبارک

18/12/2025

ادارہ اشرفیہ فیض القرآن پنڈدادن خان ضلع جہلم میں تقریب دستاربندی کے موقع پر عظمت قرآن کانفرنس منعقد ہو رہی ہے جس میں عالم باعمل پیر طریقت رہبر شریعت حضرت مولانا خواجہ خلیل احمد صاحب دامت برکاتہم العالیہ
خطیب دلپذیر واعظ خوش الحان قائد کشمیر جمعیت علماء اسلام حضرت مولانا علامہ سعید یوسف خاں صاحب
پلندری کشمیر
والے تشریف لا رہے ہیں

Address

Johannesburg
2025

Telephone

+923158347906

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when News Alerts PDK posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to News Alerts PDK:

Share