26/07/2025
First Follow-up of Apeel
Case Pending
گزشتہ روز ہم نے چھ سالہ بچے کو آلہ سماعت لگوانے کیلئے اسی ہزار روپے کی اپیل کی ، الحمدللہ ہمارے پاس بانوے ہزار تین سو روپے جمع ہو گئے، بچے کے والد کو رقم ادا کر دی گئی ہے۔ ان شاءاللہ دو سے تین روز میں آلہ لگ جائے گا۔ آلہ سماعت لگنے کے بعد اپیل کا دوسرا فالو اپ دیا جائے گا۔ اب آپ سب سے گزارش ہے کہ بھرپور دعا کیجئے کہ آلہ سماعت کامیاب ہو جائے اور بچہ سننے و بولنے کے قابل ہو جائے ۔ آمین
جو اپیل کی تھی وہ نیچے ملاحظہ کیجئے ۔ شکریہ
کوئی بولنے کا سامان پیدا کرے... 🙏
اگر آپ چاہتے ہیں کہ ایسا صدقہ جاریہ کریں جس کا ثواب نسلوں تک آپ کے نامۂ اعمال میں لکھا جاتا رہے، تو برائے کرم اس اپیل کو دل سے ایک بار ضرور پڑھیں...
چند روز قبل پنڈدادخان شہر کی ایک مجبور مگر باوقار فیملی ہم سے رابطے میں آئی۔ ان کے چھ سالہ معصوم بیٹے کو دیکھنے کا اتفاق ہوا — ایک ایسا پھول جو پیدائشی طور پر گونگا اور بہرہ ہے!
والد روزی روٹی کے لیے رکشہ چلاتے ہیں، بڑی مشکل سے گھر کا چولہا جلتا ہے۔ زندگی کی تلخیوں میں کبھی اتنے پیسے جمع نہ کر سکے کہ بچے کا بہتر علاج کرا سکیں۔
کچھ عرصہ قبل چکوال میں گونگے اور بہرے بچوں کے لیے ایک مفت میڈیکل کیمپ لگا، والدین نے فوری طور پر بچے کو لے جا کر معائنے کے لیے پیش کیا۔
ڈاکٹرز کی رپورٹ سن کر دل کانپ گیا، مگر اُمید جاگ اٹھی — ڈاکٹرز کے مطابق بچے میں سننے کی صلاحیت ہے، مگر اس کے لیے ایک خاص آلہ سماعت لگوانا ضروری ہے، جس کی قیمت 80,000 روپے ہے۔
یہ آلہ بیرونِ ملک سے امپورٹ کرنا ہو گا۔
اگر یہ لگ جائے تو ان شاء اللہ یہ بچہ سننا بھی شروع کرے گا اور پھر بولنا بھی!
ہم ایک سال پہلے بھی ایسی ہی ایک اپیل کر چکے ہیں — ایک 17 سالہ بچہ جس کا والد چائے بیچتا تھا، وہ بھی گونگا اور بہرہ تھا۔
آپ کی مدد سے ہم نے اس کے لیے آلہ منگوایا، اور آج وہ نارمل زندگی گزار رہا ہے۔
📸 نیچے پچھلی اپیل اور اس اپیل کی تصاویر موجود ہیں ۔ تصاویر میں چہرے چھپائے گئے ہیں تاکہ عزت نفس برقرار رہے اور بچوں کے چہرے دیکھانے کا مقصد ادارے کی شفافیت برقرار رکھنا ہے ۔
آج یہ ننھا سا پھول آپ کے درِ رحم کا منتظر ہے۔
80 ہزار روپے... جو کسی کے لیے شاید ایک عدد موبائل یا ایک فیملی ڈنر کا خرچ ہو — مگر اس بچے کے لیے زندگی بدل دینے والی روشنی ہے!
🌹 آپ کا دیا ہوا ایک روپیہ بھی اگر اس آلہ سماعت کا حصہ بن گیا تو — یہ بچہ جب بھی زندگی بھر جو زبان سے بات نکالے گا، تو ہر لفظ آپ کے لیے صدقۂ جاریہ بنے گا!
💬 اگر آپ مالی مدد نہیں بھی کر سکتے، تو کم از کم اس اپیل کو ایک بار شیئر ضرور کیجیے!
شاید آپ کے ایک شیئر سے کوئی فرشتہ صفت انسان اس بچے کا سہارا بن جائے!
🤝 ہمارے ادارے کا طریقہ کار ہے کہ جو بھی اپیل کریں اس کی شفافیت کیلئے اس اپیل کا فالو اپ دیتے ہیں اور یہ اپیل مکمل ہونے پر بھی ان شاءاللہ فالو اپ دیا جائے گا۔
اللہ آپ سب کا حافظ و ناصر ہو۔
اطہر عثمان
ایڈمن للہ جانباز و صدر ہیلپ ٹرسٹ رجسٹرڈ
📞 0343-5940054