16/09/2025
گورنمنٹ بوائز ہائی سکول بھاٹہ کوٹ میں میلاد النبی ﷺ کی روح پرور محفل کا انعقاد
بھاٹہ کوٹ (بی این این)
مورخہ 10 ستمبر 2025 بروزِ بدھ، گورنمنٹ بوائز ہائی سکول بھاٹہ کوٹ میں میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے مقدس موقع پر ایک پروقار اور روحانی محفل کا اہتمام کیا گیا۔
تقریب کی صدارت صدر معلم سید ماجد علی شاہ نقوی نے فرمائی، جبکہ مہمانِ خصوصی صدر انجمن تاجران سردار فیاض صاحب اور ایس ایم سی کے صدر سردار کاظم صاحب تھے۔ محفل میں اساتذہ کرام، طلباء، والدین اور معززین علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
پروگرام کا آغاز تلاوتِ قرآن پاک سے ہوا، جس کے بعد طلباء نے حضور نبی کریم ﷺ کی شان میں عقیدت بھرے نعتیہ کلام پیش کیے۔ اس کے علاوہ سیرت النبی ﷺ پر اثر انگیز تقاریر نے سامعین کے دلوں کو منور کر دیا۔
صدر معلم سید ماجد علی شاہ نقوی نے اپنے خطاب میں سیرتِ طیبہ ﷺ کو اپنانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ نوجوان نسل کو حضور ﷺ کی تعلیمات سے رہنمائی حاصل کرنی چاہیے تاکہ ایک پرامن اور اخلاقی معاشرہ تشکیل پا سکے۔
مہمانانِ خصوصی نے طلباء کی کاوشوں کو سراہا اور ایسے پروگراموں کو طلباء کی تربیت کے لیے ناگزیر قرار دیا۔
آخر میں درود و سلام اور اجتماعی دعا کے ساتھ یہ بابرکت محفل اختتام پذیر ہوئی۔ اہل علاقہ کی جانب سے ایک بہترین پروگرام کے انعقاد پر جملہ اسٹاف و صدر معلم سید ماجد علی شاہ کو مبارکباد پیش کی پروگرام بی این این سے لائیو نشر کیا گیا