
01/07/2025
منظور پشتین، ایک نوجوان رہنما کے طور پر، پشتون قوم کے حقوق، امن، انصاف اور ریاستی جبر کے خلاف ایک پُرعزم اور جراتمند آواز کے طور پر سامنے آیا ہے۔ اس کی قیادت میں لاکھوں نوجوانوں نے ظلم، جبری گمشدگیوں اور ناانصافیوں کے خلاف آواز بلند کی، جو ایک باشعور قوم کی علامت ہے۔
تاہم یہ امر باعث افسوس ہے کہ جب وہ عملی میدان میں آتا ہے، تو وہی قوم جو اسے میدان میں دیکھنا چاہتی ہے، عمل کے وقت پیچھے ہٹ جاتی ہے۔ سوالات اور تنقیدیں تو ہوتی ہیں، لیکن عملی سطح پر حمایت کا فقدان اس جدوجہد کو کمزور کرتا ہے۔
حقیقی حمایت صرف سوشل میڈیا کے نعروں یا ظاہری جذباتی ردعمل تک محدود نہیں ہونی چاہیے۔ جو قوم اپنی قیادت سے مخلص ہے، وہ صرف زبانی نہیں، بلکہ عملی طور پر بھی اس کے شانہ بشانہ کھڑی ہوتی ہے۔
ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم صرف نعروں تک محدود نہ رہیں، بلکہ عملی میدان میں کردار ادا کریں۔ ہر فرد کا کردار، ہر کندھا اور ہر قدم اس جدوجہد میں اہمیت رکھتا ہے۔ منظور پشتین کو آپ کی واہ واہ سے زیادہ آپ کے ساتھ کی ضرورت ہے۔