My beloved city Haroonabad distt. Bahawalnagar - punjab

My beloved city Haroonabad distt. Bahawalnagar - punjab Beautiful city of punjab pakistan East or west HND is best

04/09/2025
السلامُ علیکم پنجاب میں سب سے زیادہ کپاس پیدا کرنے والا  خاص طور پر  #تحصیل    #فقیروالی   بارڈر ایریاز اور   میں ہونے و...
06/08/2025

السلامُ علیکم
پنجاب میں سب سے زیادہ کپاس پیدا کرنے والا
خاص طور پر #تحصیل #فقیروالی بارڈر ایریاز اور میں ہونے والی بارشوں کی تباہی کی وجہ سے یہاں کے کسان بڑی مشکل میں ہیں تمام دوست ضلع بہاولنگر کے کسانوں کے لیے دعا کریں کہ اللہ ان کےلئے آسانیاں پیدا کرےاور آواز اٹھائیں کہ ضلع #بہاولنگر خاص طور پر #تحصیل #تحصیل کو آفت زدہ قرار دے کر کسانوں کی مالی امداد کی جاۓ۔
ہر طرف پانی ہی پانی ہے کچھ رقبوں میں اتنا پانی کھڑا ہے کہ شاید اگلی فصل کی بجائی تک پانی خشک نہ ہوا فصلیں تباہ ہو چکی ہیں مال مویشی پالنے والے لوگ چارے سے تنگ ہیں گندم کی توڑی کی دھڑیں پانی میں ڈوب چکی ہیں میں نے اپنی زندگی میں اتنی بارش نہیں دیکھی کچھ گاؤں کے
داخلی اور خارجی راستوں پر 2،2 فٹ پانی کھڑا ہے





عزت مَاب وزیر اعلی پنجاب محترمہ مریم نوازشریف صاحبہ اسلام علیکم ورحمتہ اللہ عرض یہ ہے کہ موجودہ ہفتہ کے دوران ضلع بہاولن...
04/08/2025

عزت مَاب وزیر اعلی پنجاب
محترمہ مریم نوازشریف صاحبہ

اسلام علیکم ورحمتہ اللہ

عرض یہ ہے کہ موجودہ ہفتہ کے دوران ضلع بہاولنگر خصوصاَ تحصیل ہارون آباد میں شدید بارشوں نے بہت زیادہ تباہی مچائی ہے جس سے جانی اور مالی نقصانات ہوئے ہیں
70 فیصد سے زائد کھڑی فصلیں تباہ و برباد ہو گئی ہیں کپاس مکئی اور جانوروں کا چارہ بالکل ختم ہو گیا ہے
مقانات کو نقصان ہوا ہے بیماریاں پھوٹ پڑی ہیں

نہر / کنال 4R, 5R, 6R,7R کے علاقوں میں ہر طرف پانی ہی پانی نظر آرہا ہے جوکہ انتہائی دل دہلا دینے مناظر ہیں

لۂذا استدعا ہے کہ فوری طور پر مندرجہ ذیل اقدامات کیے جائیں

- ہارون آباد تحصیل کو آفت زدہ علاقہ قرار دیا جائے
- طوفانی بارشوں سے تباہ ہونے والی فصلوں کا آبیانہ معاف کیا جائے اور نقصانات کا تخمینہ لگا کر زمینداروں کی مالی معاونت کیجائے
- بارشوں سے متاثرہ علاقوں میں فوری طور پر صحت کی سہولتیں فراہم کی جائیں
مزید یہ کہ بارشوں اور سیم تھور کا ایک ہی علاج ہے کہ سیم نالوں کے منصوبے کو مکمل کیا جائے سیم نہروں کی مکمل صفائی کر کے ان پر ٹیوب ویل نصب کیے جائیں اور ضرورت کے مطابق رابطہ نالے نکال کر سیم اور تھور کا سارا پانی سیم نہروں میں ڈالا جانا چاہئے

Address

Haroonabad Municipality

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when My beloved city Haroonabad distt. Bahawalnagar - punjab posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share