YDS Media

YDS Media Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from YDS Media, TV Network, gilgit, Gilgit.

Journalism is a profession that involves collecting information about a particular subject, then reporting findings and conclusions to a wider audience through print, digital or broadcast media. haq.haqdaar.kak this period of time no right to hand over to government its embassy and politician population .achieved to wrote law of 1947 independent day of pk.now you easly achieved rights to the unite this.

23/08/2026

دنیور تحصیلدار کی اچھی اقدام

حراموش یوتھ ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کی حلف برداری تقریب، نئی کابینہ کا اعلانحراموش یوتھ ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کی نومنتخب کابین...
23/08/2026

حراموش یوتھ ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کی حلف برداری تقریب، نئی کابینہ کا اعلان
حراموش یوتھ ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کی نومنتخب کابینہ کی حلف برداری کی پروقار تقریب منعقد ہوئی، جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات، نوجوانوں اور علاقے کے معززین نے شرکت کی۔ تقریب میں ناصر کپوت نے صدر جبکہ دیگر نومنتخب عہدیداران نے اپنی اپنی ذمہ داریوں کا حلف اٹھایا۔
تقریب کے دوران حراموش کی تعمیر و ترقی، نوجوانوں کے کردار، تعلیم، صحت، روزگار اور دیگر اہم عوامی مسائل چئیرمن حراموش یوتھ ڈیویلپمنٹ آرگنائزیشن ناصر کپوت نے تفصیلی گفتگو کی اور کیسے تنظیم کو آگے لے کر جانا ہے پر بات کیا ۔ مقررین نے اس عزم کا اظہار کیا کہ علاقے کی پائیدار ترقی کے لیے نوجوانوں کو متحد ہو کر عملی کردار ادا کرنا ہوگا۔
تقریب سے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے خطاب کیا۔ سماجی راہنما محمد جعفر ۔میر حسین نیازی مشتاق حسین ،شیخ شیر باز ،سید ناصر حسین،ثمر عباس قزافی ،اعظمت حسین ،و دیگر نے بھی خطاب کرتے ہوئے حراموش کی ترقی اور نوجوانوں کی مثبت سرگرمیوں کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ اور دیگر مقررین نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
انٹرنیشنل رائٹرز ایسوسی ایشن (IWA) کے چیئرمین یاسر دانیال صابری نے بھی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حراموش یوتھ ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کی نئی کابینہ کو مبارکباد دی اور کہا کہ علاقے کی ترقی کے لیے نوجوانوں کا منظم اور مثبت کردار انتہائی اہم ہے۔انٹرنیشنل رائٹرز پلیٹ فارم حراموش کے نوجوانوں کے لئے فری رجسٹریشن ہے اسی پلیٹ فارم سے تعلیم، شعور، اتحاد اور اجتماعی کوششوں کے ذریعے حراموش کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا جا سکتا ہے۔
تقریب کے اختتام پر شرکاء کے لیے کھانے کا اہتمام کیا گیا۔ کھانے کے بعد ملک و قوم، گلگت بلتستان اور بالخصوص حراموش کی ترقی، خوشحالی، امن و استحکام کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔
شرکاء نے امید ظاہر کی کہ نئی کابینہ اپنی ذمہ داریاں احسن انداز میں ادا کرتے ہوئے حراموش کے نوجوانوں اور علاقے کی بہتری کے لیے مؤثر کردار ادا کرے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔

22/08/2026

ہم نے جب سے آنکھ سنبھالی ہے یہی سنتے آ رہے ہیں کہ پاکستان انتہائی  نازک دور سے گزر رہا ہے۔ یہ کیسا نازک دور ہے جو ختم ہونے کا نام ہی نہیں لے رہا۔ ہم یہ

22/08/2026

اہم عوامی توجہ

چائنہ نیو پل، چشمہ چوک تا وجوار کے درمیان پل کے سیکنڈ پوشن میں لوہے کی چوڑیاں/سریے باہر نکل آئے ہیں، جو کسی بھی وقت ناخوشگوار حادثے کا سبب بن سکتے ہیں۔

متعلقہ ادارے فوری طور پر پل کا معائنہ کرکے ضروری مرمت کروائیں۔ پل کی حالت کو دیکھتے ہوئے بھاری گاڑیوں کی آمدورفت عارضی طور پر روکنے یا محدود کرنے پر بھی غور کیا جائے تاکہ کسی بڑے حادثے سے بچا جا سکے۔

عوام کی جان و مال کا تحفظ متعلقہ اداروں کی ذمہ داری ہے، لہٰذا فوری نوٹس لیا جائے۔

2 دسمبر 2023 کو گلگت بلتستان کے علاقے چلاس کے قریب مسافروں سے بھری ایک بس پر مسلح حملہ آوروں نے اچانک فائرنگ کردی۔ بس می...
17/08/2026

2 دسمبر 2023 کو گلگت بلتستان کے علاقے چلاس کے قریب مسافروں سے بھری ایک بس پر مسلح حملہ آوروں نے اچانک فائرنگ کردی۔ بس میں تقریباً 45 افراد سوار تھے اور مسلسل فائرنگ کے نتیجے میں 10 افراد شہید جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔ انہی مسافروں میں 28 سالہ بی بی روشن، ان کے شوہر بلبل شاہ اور ان کے دو بچے عمائمہ اور ارسلان بھی شامل تھے۔ یہ خاندان غذر سے کراچی جا رہا تھا جہاں وہ نئی زندگی شروع کرنے کا ارادہ رکھتے تھے۔

فائرنگ شروع ہوئی تو بی بی روشن نے اپنی جان بچانے کے بجائے سب سے پہلے اپنے بچوں کو بچانے کی کوشش کی۔ انہوں نے سوئے ہوئے شوہر کو جھنجھوڑ کر اٹھایا، دونوں بچوں کو سیٹ کے نیچے محفوظ کیا اور گولیوں کے سامنے خود ان کے لیے ڈھال بن گئیں۔ اس دوران بی بی روشن کو 6 گولیاں لگیں، لیکن شدید زخمی ہونے کے باوجود ان کی توجہ اپنی حالت پر نہیں بلکہ بچوں کی سلامتی پر رہی۔

ان کے شوہر کے مطابق بی بی روشن گولیاں لگنے کے بعد بھی کہتی رہیں کہ انہیں کچھ نہیں ہوا، پہلے بچوں کو بچاؤ۔ وہ مسلسل یہی پکار رہی تھیں کہ انہیں چھوڑ دو اور بچوں کو محفوظ کرو۔ فائرنگ کے دوران بس کا ڈرائیور بھی گولی لگنے سے زخمی ہوگیا اور بس بے قابو ہوکر پہاڑی ڈھلوان کی طرف اترنے لگی، تاہم آگے ایک ٹرک سے ٹکرا کر رک گئی۔

بس رکنے کے بعد بلبل شاہ کو اندازہ ہوا کہ ان کی اہلیہ کو متعدد گولیاں لگی ہیں اور وہ اپنے جسم کے نچلے حصے کو حرکت نہیں دے پا رہی تھیں۔ اس کے باوجود بی بی روشن ہوش میں رہیں اور ہسپتال لے جاتے ہوئے بھی بار بار بچوں کے بارے میں پوچھتی رہیں اور شوہر سے ان کا خیال رکھنے کو کہتی رہیں۔

زخمیوں کی مدد کے لیے چلاس کے مقامی لوگ بڑی تعداد میں ہسپتال پہنچے، خون عطیہ کیا اور اپنی گاڑیوں میں زخمیوں کو طبی مراکز تک منتقل کیا۔ بعد میں بی بی روشن اور ان کے خاندان کو فوجی ہیلی کاپٹر کے ذریعے راولپنڈی اور پھر بلوچستان انتظامیہ کے انتظام کردہ طیارے سے کراچی منتقل کیا گیا، جہاں ان کا علاج جاری رہا۔

6 گولیاں کھانے کے باوجود اپنے دو بچوں کو گولیوں سے بچانے کی کوشش کرنے والی بی بی روشن کی بہادری پر ان کے شوہر نے کہا کہ انہیں اپنی اہلیہ پر بے حد فخر ہے، کیونکہ اس انتہائی خوفناک لمحے میں بھی ان کی پہلی اور آخری فکر اپنے بچوں کی زندگی تھی۔

انٹرنیشنل رائٹرز ایسوسی ایشن چئیرمن کی جانب سے ایوارڈ شیلڈ تقسیم کر دیا گیا
17/08/2026

انٹرنیشنل رائٹرز ایسوسی ایشن چئیرمن کی جانب سے ایوارڈ شیلڈ تقسیم کر دیا گیا

17/08/2026

*یہ ویڈیو صرف اس لیے ڈالی جا رہی ہے کہ ساتھی ارد گرد نظر رکھے ایسے نو سرباز گھوم رہے ہیں جو بچوں کو اغوا کر رہے ہیں*

بچہ گمشدگی نام: مزملوالد کا نام: نثار عالم گمشدگی کی جگہ: خان آباد پل، ہنزہآج شام 5 بجے سے غائب ہے۔عمر 2 سال اگر کسی کو ...
17/08/2026

بچہ گمشدگی
نام: مزمل
والد کا نام: نثار عالم
گمشدگی کی جگہ: خان آباد پل، ہنزہ
آج شام 5 بجے سے غائب ہے۔
عمر 2 سال
اگر کسی کو یہ بچہ ملے تو براہِ کرم فوراً ان نمبرز پر رابطہ کریں:
03555534950
03555239412
03555113424
03555308090
براہِ کرم اس پوسٹ کو زیادہ سے زیادہ شیئر کریں تاکہ بچہ جلد اپنے گھر والوں تک پہنچ سکے۔

@
17/08/2026

@

Congratulations to All

Address

Gilgit
Gilgit
11

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when YDS Media posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to YDS Media:

Shortcuts

Share

Category