KP Update

KP Update Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from KP Update, News & Media Website, Dir Upper .

05/08/2026
05/08/2026

پشاور جلسہ گاہ کے ڈرون مناظر 🔥😎

اب پی پی پی ایکسپوز ہوگی اور انکی منافقت کا پتا چل جائے گا
04/08/2026

اب پی پی پی ایکسپوز ہوگی اور انکی منافقت کا پتا چل جائے گا

سوات کبل دھماکہ ریسکیو 1122 کی تازہ اپڈیٹ💔 اب تک 14 افراد کے شہید ہونے کی تصدیق▪️ 9 شہداء کے جسدِ خاکی سنٹرل ہسپتال سیدو...
02/08/2026

سوات کبل دھماکہ ریسکیو 1122 کی تازہ اپڈیٹ
💔 اب تک 14 افراد کے شہید ہونے کی تصدیق
▪️ 9 شہداء کے جسدِ خاکی سنٹرل ہسپتال سیدو شریف منتقل کیے گئے۔ ▪️ 5 شہداء کی تصدیق کبل ہسپتال کے ڈاکٹرز نے کی۔

🚑 13 ایمبولینسز اور 45 سے زائد ریسکیو اہلکار امدادی کارروائیوں میں مصروف۔

🏥 15 سے زائد زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کرتے ہوئے مختلف ہسپتالوں میں منتقل کیا جا رہا ہے۔

⚠️ ریسکیو آپریشن تاحال جاری ہے۔

🤲 اللہ تعالیٰ تمام شہداء کی مغفرت فرمائے، زخمیوں کو جلد صحت عطا فرمائے اور متاثرہ خاندانوں کو صبرِ جمیل نصیب فرمائے۔ آمین

خیبر پختونخوا لوکل گورنمنٹ ترمیمی ایکٹ 2026 نافذحکومت خیبر پختونخوا نے لوکل گورنمنٹ ترمیمی ایکٹ 2026 کا گزٹ نوٹیفکیشن جا...
23/07/2026

خیبر پختونخوا لوکل گورنمنٹ ترمیمی ایکٹ 2026 نافذ

حکومت خیبر پختونخوا نے لوکل گورنمنٹ ترمیمی ایکٹ 2026 کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ نئے قانون کے مطابق اب ہر ویلج اور نیبرہڈ کونسل کی آبادی 30 ہزار سے 40 ہزار ہوگی، جس کے بعد ویلج کونسل عملی طور پر یونین کونسل کی حیثیت اختیار کر جائے گی۔

اہم نکات:

- ویلج/نیبرہڈ کونسل کی آبادی 30,000 سے 40,000 مقرر۔
- نئی حدبندی ڈیجیٹل مردم شماری 2023 کی بنیاد پر ہوگی۔
- آبادی میں 10 فیصد تک کمی بیشی کی اجازت ہوگی۔
- خصوصی حالات میں الیکشن کمیشن صوبائی حکومت سے مشاورت کے بعد اس شرط سے استثنیٰ دے سکے گا۔

یہ ترمیمی بل 6 جولائی 2026 کو صوبائی اسمبلی سے منظور، 16 جولائی کو گورنر سے توثیق اور 21 جولائی 2026 کو گزٹ نوٹیفکیشن کے ذریعے فوری طور پر نافذ کر دیا گیا۔

22/07/2026

خیبرپختونخوا سرمایہ کاری، ترقی اور خوشحالی کی نئی منزل کی جانب تیزی سے بڑھ رہا ہے۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل خان آفریدی سے کینیڈا کی ہائی کمشنر کی اہم ملاقات میں تجارت، زراعت، معدنیات، قابلِ تجدید توانائی اور نوجوانوں کے تبادلوں سمیت متعدد شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق ہوا۔

وزیراعلیٰ نے واضح کیا کہ صوبائی حکومت امداد نہیں بلکہ تجارت پر مبنی معیشت کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔ چشمہ رائٹ بینک لفٹ کینال کی تکمیل سے سات لاکھ ایکڑ بنجر زمین زیرِ کاشت آئے گی، جس سے جنوبی اضلاع میں زرعی انقلاب برپا ہوگا۔ خیبرپختونخوا کے اعلیٰ معیار کے آلو، تمباکو اور قیمتی معدنی وسائل عالمی سرمایہ کاروں کے لیے بے شمار مواقع فراہم کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا صرف سات روپے فی یونٹ بجلی پیدا کرتا ہے، مگر یہی بجلی پچاس روپے سے زائد میں واپس خریدنی پڑتی ہے۔ اسی لیے صوبائی حکومت اپنی ٹرانسمیشن لائن کمپنی قائم کر چکی ہے تاکہ صنعتوں کو سستی بجلی فراہم کر کے سرمایہ کاری، برآمدات اور روزگار میں نمایاں اضافہ کیا جا سکے۔

چیئرمین عمران خان کے وژن پر عمل کرتے ہوئے وزیراعلیٰ محمد سہیل خان آفریدی خیبرپختونخوا کو خود انحصاری، عالمی سرمایہ کاری اور معاشی ترقی کی نئی شناخت دے رہے ہیں۔

20/07/2026

خیبرپختونخوا ہاؤس اسلام آباد میں وزیراعلیٰ محمد سہیل آفریدی سے ورلڈ فوڈ پروگرام کی کنٹری ڈائریکٹر انیتا ہرش کی ملاقات!

ملاقات میں باہمی دلچسپی، تعاون اور شراکت داری کے فروغ سے متعلق امور پر تبادلہ خیال

خیبرپختونخوا حکومت کے ساتھ شراکت داری مزید مستحکم کرنے اور ترجیحی شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

خیبرپختونخوا میں فوڈ سیکیورٹی، کلائمیٹ چینج، سٹنٹنگ اور آئی ڈی پیز کی معاونت سے متعلق امور پر تبادلہ خیال
وزیراعلیٰ نے اس موقع پر کہا کہ

🔹 خیبرپختونخوا میں لاکھوں ایکڑ اراضی کو قابلِ کاشت بنانے کے لیے چشمہ رائٹ لفٹ بینک کینال منصوبہ ناگزیر ہے، صوبائی حکومت ہر سال چشمہ رائٹ لفٹ بینک کینال کے لیے فنڈز مختص کرتی ہے مگر وفاق اپنا حصہ فراہم نہیں کرتا، فوڈ سیکیورٹی کے لیے آبپاشی نہروں، ٹیوب ویلز اور دیگر زرعی منصوبوں پر خطیر سرمایہ کاری کی جا رہی ہے،

🔹 عمران خان کے وژن کے تحت شجرکاری پر بھرپور سرمایہ کاری کی گئی، خیبرپختونخوا پاکستان کے 45 فیصد سے زائد جنگلات کا حامل ہے، صوبے کے 26 فیصد رقبے پر جنگلات موجود ہیں،

🔹 موسمیاتی تبدیلی سے پہاڑی علاقوں میں فلیش فلڈز اور کلاؤڈ برسٹ معیشت اور انفراسٹرکچر کو شدید نقصان پہنچا رہے ہیں، بونیر، شانگلہ، سوات اور باجوڑ کے سیلاب متاثرین کو 15 ارب روپے سے زائد معاوضہ ادا کیا گیا، گرین کلائمیٹ اقدامات اور ارلی وارننگ سسٹمز میں سرمایہ کاری وقت کی اہم ضرورت ہے،

🔹 دہشتگردی سے ضم اضلاع بہت متاثر ہوئے ہیں، انفراسٹرکچر کے ساتھ معیشت کو بھی شدید نقصان پہنچا، کراس بارڈر ٹریڈ پر انحصار کرنے والے ضم اضلاع بارڈر بندش سے شدید متاثر ہیں،

🔹 تیراہ سے 24 ہزار خاندان بے گھر ہوئے، روزگار، صحت اور تعلیم تک رسائی بڑے چیلنجز ہیں، وفاقی حکومت نے ضم اضلاع کے ٹی ڈی پیز کے لیے سالانہ 17 ارب روپے دینے کا وعدہ کیا جو تاحال پورا نہیں ہوا، وفاقی معاونت نہ ملنے کے باوجود صوبائی حکومت آئی ڈی پیز کی امداد اور ضروریات کی فراہمی پر خطیر وسائل خرچ کر رہی ہے،

🔹 کنٹری ڈائریکٹر انیتا ہرش نے کہا کہ ورلڈ فوڈ پروگرام خیبرپختونخوا میں فوڈ سیکیورٹی، غذائیت اور موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے تعاون جاری رکھے گا.

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی کی زیر صدارت پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کمیٹی کا اجلاس▪️ دیر موٹر وے کو پبلک پرائیوی...
18/07/2026

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی کی زیر صدارت پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کمیٹی کا اجلاس

▪️ دیر موٹر وے کو پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ (PPP) موڈ پر تعمیر کرنے کی اصولی منظوری دے دی گئی۔

▪️ وزیراعلیٰ محمد سہیل آفریدی نے موٹر وے کی تعمیر کے لیے زمین کی خریداری کا عمل فوری شروع کرنے کی ہدایت کی۔

▪️ منصوبے پر بروقت عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے واضح ٹائم لائنز وضع کرنے کی ہدایت جاری کی گئی۔

▪️ منصوبوں پر تیز رفتار عملدرآمد کے لیے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ فریم ورک میں ضروری ترامیم تجویز کرنے کی بھی ہدایت کی گئی۔

▪️ 29 کلومیٹر طویل دیر موٹر وے چکدرہ انٹرچینج سے بارون، ضلع لوئر دیر تک تعمیر کی جائے گی۔ دیر موٹر وے منصوبے کی تخمینہ لاگت 69 ارب روپے ہے۔

▪️ وزیراعلیٰ سُہیل آفریدی نے کہا کہ دیر موٹر وے منصوبہ مالاکنڈ ڈویژن کے عوام کے لیے ایک اہم تحفہ ہے۔ موٹر وے کی تعمیر سے ایندھن، وقت اور سفری اخراجات میں نمایاں کمی آئے گی۔

▪️ دیر موٹر وے سیاحت کے فروغ اور مقامی معیشت کی مضبوطی میں اہم کردار ادا کرے گی۔ مالاکنڈ ڈویژن کے دور افتادہ سیاحتی علاقوں تک رسائی مزید بہتر ہوگی۔

▪️ اجلاس میں پشاور۔ڈی آئی خان موٹر وے اور سوات موٹر وے فیز ٹو پر ہونے والی پیشرفت کا بھی جائزہ لیا گیا۔

11/07/2026

دیر بالا میں توانائی کے شعبے میں ایک اور اہم پیش رفت۔ ممبر صوبائی اسمبلی ملک گل ابراہیم خان نے سیکرٹری انرجی اینڈ پاور ڈیپارٹمنٹ، پراجیکٹ ڈائریکٹر، اور انجینئرنگ ٹیم کے ہمراہ مختلف مائیکرو ہائیڈل پاور پراجیکٹس کا تفصیلی دورہ کیا، جبکہ متعدد منصوبوں کا باقاعدہ افتتاح بھی کیا۔

دورے کے دوران جوگی کس ڈوگدرہ، 92 کلوواٹ... سیاہ بدرکنی، 250 کلوواٹ... سلول شرینگل، 700 کلوواٹ... اور شہید بے نظیر بھٹو یونیورسٹی شرینگل، 120 کلوواٹ کے منصوبوں کے مقامات کا معائنہ کیا گیا۔ اس موقع پر حکام نے منصوبوں کی پیش رفت، تکنیکی امور، اور بروقت تکمیل سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔

ممبر صوبائی اسمبلی ملک گل ابراہیم خان نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ تمام منصوبے اعلیٰ معیار کے مطابق، اور مقررہ مدت کے اندر مکمل کیے جائیں، تاکہ عوام جلد از جلد ان سہولیات سے مستفید ہو سکیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ منصوبے حکومتِ خیبر پختونخوا کی عوام دوست پالیسیوں کا عملی ثبوت ہیں۔ ان کی تکمیل سے ہزاروں شہریوں کو سستی، ماحول دوست، اور بلا تعطل بجلی میسر آئے گی، جس سے نہ صرف عوامی مشکلات میں نمایاں کمی آئے گی، بلکہ مقامی ترقی، کاروباری سرگرمیوں، اور معاشی خوشحالی کو بھی نئی رفتار ملے گی۔






Address

Dir Upper
18200

Telephone

+923060944894

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when KP Update posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share