Digri Press Club Digri - Reg

Digri Press Club Digri - Reg Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Digri Press Club Digri - Reg, Media/News Company, Near Nadra Office Digri, Digri.

21/08/2026

21/08/2026


#ڈگری بائی پاس روڈ پر موٹر سائیکل سلپ ہوکر قریبی گڑھے میں گرگیا۔

21/08/2026


#ڈگری میں دو موٹر سائیکلیں آمنے سامنے ٹکرا گئیں، ایک شخص شدید زخمی

ڈگری میں ٹنڈو جان محمد روڈ پر دو موٹر سائیکلیں آمنے سامنے ٹکرا گئیں، جس کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہوگئے زخمیوں کو فوری طور پر تعلقہ اسپتال ڈگری منتقل کیا گیا، جہاں طبی امداد فراہم کرنے کے بعد حیدر علی ولد ندیم کھوسہ کو تشویشناک حالت کے پیشِ نظر حیدرآباد ریفر کردیا گیا۔

واقعے کی مزید تفصیلات معلوم کی جا رہی ہیں۔

   #اہم وضاحت اور تردیدی اعلانبجانب  مرکزی امام بارگاہ باب العلم، ڈگریترجمان / پرمٹ ہولڈر: زوار سید بشیر احمد شاہ نقوی ج...
21/08/2026


#اہم وضاحت اور تردیدی اعلان
بجانب مرکزی امام بارگاہ باب العلم، ڈگری
ترجمان / پرمٹ ہولڈر: زوار سید بشیر احمد شاہ نقوی
جھوٹے اور بے بنیاد پروپیگنڈے کی پرزور تردید
میں زوار سید بشیر احمد شاہ نقوی، مرکزی امام بارگاہ باب العلم ڈگری کا قانونی اور باضابطہ پرمٹ ہولڈر ہوں۔
سوشل میڈیا پر میرے حوالے سے گردش کرنے والی وہ تمام خبریں اور اعلانات سراسر جھوٹ، من گھڑت اور حقائق کے منافی ہیں، جن میں یہ تاثر دینے کی کوشش کی گئی ہے کہ مجھے ذمہ داریوں سے اس منصب سے ہٹا دیا گیا ہے۔
حقیقت یہ ہے کہ اس قسم کا کوئی بھی دعویٰ قطعی بے بنیاد اور فیک ہے۔
الحمدللہ! میں قانونی اور شرعی طور پر اپنی ذمہ داریاں انجام دے رہا ہوں، اور مجھ میں یا میرے منصب میں کسی قسم کی تبدیلی کی خبر میں کوئی صداقت نہیں ہے۔
* اس قسم کے جھوٹے پروپیگنڈے کے پیچھے چند عناصر کی ذاتی مخالفت اور سازش کارفرما ہے، جو امام بارگاہ کے ماحول کو خراب کرنے اور عوام میں غلط فہمیاں پھیلانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
# # # ⚠️ مومنین سے گزارش
تمام مومنین سے گزارش ہے کہ:
* اس قسم کے **جعلی اور فیک پروپیگنڈے پر بالکل دھیان نہ دیں**۔
* کسی بھی افواہ کو تصدیق کے بغیر آگے شیئر کرنے سے گریز کریں۔
* سازشی عناصر کے ناپاک عزائم کو ناکام بنانے کے لیے اتحاد اور ہوشیاری کا مظاہرہ کریں۔
ہم ان تمام عناصر کے خلاف قانونی اور تنظیمی کارروائی کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔
**والسلام،**
**زوار سید بشیر احمد شاہ نقوی**
*پرمٹ ہولڈر، مرکزی امام بارگاہ باب العلم، ڈگری*

   #ڈگری سلیمان خیل کنٹریکٹرڈگری بائی پاس، ٹنڈو جان محمد روڈ پلاٹوں کی بھرائی کیلئے مشینری دستیاب ہے- کھاٹی والی مشین - ...
20/08/2026


#ڈگری
سلیمان خیل کنٹریکٹر
ڈگری بائی پاس، ٹنڈو جان محمد روڈ

پلاٹوں کی بھرائی کیلئے مشینری دستیاب ہے

- کھاٹی والی مشین
- ڈمپر
- ٹریکٹر ٹرالی

مناسب ریٹ تسلی بخش کام ھمہ وقت دستیاب
آزمانہ شرط ہے

پروپرائٹر:حیات خان سلیمان خیل
موبائل:
0308 3947194

03707114803

ڈگری اور گردونواح کے دوستوں کے لیے بہترین موقع

20/08/2026


#ڈگری کے قریب ٹنڈو جان محمد روڈ پر پھوٹی سے بھرے رکشے کا ٹائر پھٹنے سے حادثہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں گوٹھ نور محمد ابڑنگ کے رہائشی رکشہ ڈرائیور چندی رام میگھواڑ اور اس میں سوار کستورو میگواڑ زخمی ہو گئے۔ راستے سے گزرتی ہوئی ایمبولینس نے زخمیوں کو تعلقہ اسپتال منتقل کیا، جہاں انہیں ابتدائی طبی امداد دی گئی۔

   #چھ ربیع الاول سے نافذ ہونے والا لوڈشیڈنگ شیڈولڈگری میں 6 ربیع الاول سے 11 ربیع الاول تک لوڈشیڈنگ کا شیڈول:صبح: 3 بج ...
20/08/2026


#چھ ربیع الاول سے نافذ ہونے والا لوڈشیڈنگ شیڈول

ڈگری میں 6 ربیع الاول سے 11 ربیع الاول تک لوڈشیڈنگ کا شیڈول:

صبح: 3 بج کر 45 منٹ سے 5 بج کر 45 منٹ تک — 2 گھنٹے

صبح: 7 بج کر 45 منٹ سے 9 بج کر 45 منٹ تک — 2 گھنٹے

دن: 11 بج کر 45 منٹ سے دوپہر 2 بج کر 45 منٹ تک — 3 گھنٹے

شام: 4 بج کر 45 منٹ سے 7 بج کر 45 منٹ تک — 3 گھنٹے

ٹوٹل روزانہ لوڈشیڈنگ: 10 گھنٹے

20/08/2026


#چیئرمین ٹاؤن کمیٹی ڈگری ڈاکٹر میر ذوالفقار علی خان تالپور کی خصوصی ہدایت پر ربیع الاول کے مرکزی جلوس کی گزرگاہوں پر صفائی ستھرائی کا کام تیزی سے جاری ہے۔ ٹاؤن کمیٹی کا عملہ جلوس کے راستوں کی صفائی اور دیگر انتظامات کو یقینی بنانے میں مصروف ہے۔

   #پیدائشی سرٹیفکیٹ کے اجرا میں تاخیر، شہری مشکلات کا شکار ڈگری سمیت ضلع میرپورخاص میں پانچ سال سے زائد عمر کے بچوں کے ...
20/08/2026


#پیدائشی سرٹیفکیٹ کے اجرا میں تاخیر، شہری مشکلات کا شکار
ڈگری سمیت ضلع میرپورخاص میں پانچ سال سے زائد عمر کے بچوں کے پیدائشی سرٹیفکیٹس کے اجرا کے لیے فوکل پرسن کی منظوری لازمی قرار دیے جانے سے شہری مشکلات کا شکار ہیں ذرائع کے مطابق متعدد درخواستیں کئی ماہ سے منظوری کی منتظر ہیں، جس کے باعث والدین کو بار بار ٹاؤن کمیٹی کے چکر لگانا پڑ رہے ہیں۔ دور دراز علاقوں سے آنے والے شہریوں کو سفر، کرائے اور کھانے پینے کے اضافی اخراجات برداشت کرنا پڑتے ہیں۔ سرٹیفکیٹ تیار نہ ہونے کی صورت میں شہریوں کو دوبارہ سفر کرنا پڑتا ہے، جس سے ان کے اخراجات دوگنا ہو جاتے ہیں۔ شہریوں اور ٹاؤن کمیٹی عملے کے درمیان اس معاملے پر تلخ کلامی کے واقعات بھی پیش آنے کی اطلاعات ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ پیدائشی سرٹیفکیٹ بچوں کی شناخت اور مستقبل کے اہم قانونی و انتظامی امور کے لیے بنیادی دستاویز ہے۔ شہریوں نے حکومت سندھ اور متعلقہ اعلیٰ حکام سے زیرِ التوا درخواستوں پر فوری کارروائی اور منظوری کا مؤثر نظام بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔ عوامی مطالبہ ہے کہ فوکل پرسن کی منظوری کے لیے واضح مدت مقرر کی جائے یا قانون کے مطابق متعلقہ ٹاؤن کمیٹی کو سرٹیفکیٹ جاری کرنے کا اختیار دیا جائے۔

Address

Near Nadra Office Digri
Digri
69330

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Digri Press Club Digri - Reg posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share