Carime Repotar

Carime Repotar Pakistan

30/07/2026

بجلی کی غیر علانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاج
صادق آباد: میپکو سب ڈویژن رحیم آباد کی جانب سے بجلی کی مبینہ غیر علانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری، بستی کلواڑ کے مکین شدید گرمی اور حبس میں گھروں سے باہر نکل آئے اور احتجاجی مظاہرہ کیا۔

صادق آباد: مظاہرین کا کہنا ہے کہ غیر علانیہ لوڈشیڈنگ کے باعث معمولاتِ زندگی شدید متاثر ہو رہے ہیں، جبکہ بجلی کی عدم دستیابی کے باعث پانی کی قلت پیدا ہو گئی ہے اور مال مویشی بھی پیاس سے نڈھال ہیں۔

صادق آباد: متاثرین کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران صرف دو سے تین گھنٹے بجلی فراہم کی جا رہی ہے، جس سے علاقہ مکین شدید مشکلات کا شکار ہیں۔

صادق آباد: مظاہرین نے مطالبہ کیا ہے کہ غیر علانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ فوری طور پر بند کیا جائے، بصورت دیگر احتجاج کا دائرہ بڑھاتے ہوئے میپکو سب ڈویژن رحیم آباد کے دفتر کے باہر احتجاج کیا جائے گا۔

30/07/2026

*رحیم یار خان: کوٹسمابہ عامر ٹاؤن میں پسٹل صفائی کے دوران فائر لگنے سے 22 سالہ لڑکی جاں بحق**بھائی پسٹل صاف کررہا تھا کہ گولی چل جانے سے فائر بہن کو لگا جو جانبر نہ ہو سکی اور دم توڑ گئی*🥲🥲

30/07/2026
29/07/2026

*وفاقی حکومت کا پٹرول کی قیمت میں 75 پیسے کمی اور ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 24 پیسے فی لیٹر اضافے کا فیصلہ، نوٹیفیکیشن*

29/07/2026

پاکستان ریلوے کی بدحالی اور پے در پے حادثات کا سلسلہ بدستور جاری!

کچھ دیر قبل، جنگ شاہی ریلوے اسٹیشن پر یوسف والا کول ٹرین حادثے کا شکار ہو گئی۔ ٹرین کے پٹری سے اترنے (ڈی ریلمنٹ) سے اپ ٹریک بلاک اور انجن کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

مقامی ذرائع کے مطابق، بظاہر یہ حادثہ ٹرین کے لوپ لائن پر اوور شوٹ ہونے کی وجہ سے پیش آیا۔

29/07/2026

*رحیم یار خان کے سانحہ کوٹسمابہ پر اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، پولیس تشدد سے شہری محمد امجد آرائیں کی ہلاکت کے مقدمہ میں گرفتار سابق ایس ایچ او نقاش رضا شاہ سے دوران تفتیش مقتول کی ٹوپی اور جوتے برآمد ہوگئے، گرفتار ملزم کی نشاندہی پر نعش م پہنچنے والی گاڑی ، مقتول پر تشدد میں استعمال ہونیوالی کرسی، رسی، ڈنڈے، سوٹے اور دیگر سامان مبینہ نجی ٹارچر سیل سے برآمد کیا گیا، مقتول کے ورثاء کے مطابق کیس کے مرکزی ملزم ایس ایچ او کے علاوہ مقدمہ کے دیگر 4 ملزمان بھی گرفتار ہو چکے عدالت نے ملزمان کا 5 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے مذید تفتیش کیلئے پولیس کے حوالے کردیا۔*

29/07/2026

مزمل اسحاق انسپیکٹر ایس ایچ او تھانہ سٹی اے ڈویژن تعینات

رانا شفاقت کلوز ٹو پولیس لائنز

کوٹ ادو: بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں مبینہ کرپشن، 26 افراد گرفتار، مقدمہ درجکوٹ ادو (نمائندہ خصوصی): بینظیر انکم سپورٹ...
28/07/2026

کوٹ ادو: بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں مبینہ کرپشن، 26 افراد گرفتار، مقدمہ درج

کوٹ ادو (نمائندہ خصوصی): بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) سے متعلق مبینہ کرپشن کے ایک بڑے مقدمے میں وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے کارروائی کرتے ہوئے 26 افراد کو گرفتار کر لیا، جبکہ تمام ملزمان کے خلاف مقدمہ بھی درج کر لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق گرفتار ہونے والوں میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کوٹ ادو حسن عباس نواب الحسن، جاز کیش فرنچائز کوٹ ادو کے دلاور رحمان، نائب قاصد عبدالستار، مہر ایوب، نادرا کے ڈی ای ثناء اللہ، عمر ثانی بھٹہ، مجاہد، عبدالصمد، بی آئی ایس پی کے سی ایم سہیل سمیت دیگر عملہ شامل ہے۔ ایف آئی اے نے مجموعی طور پر 26 افراد کو حراست میں لے کر ان کے خلاف مبینہ کرپشن، بدعنوانی اور دیگر متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کارروائی مبینہ طور پر بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے مستحق خواتین کو فراہم کی جانے والی مالی معاونت میں بے ضابطگیوں اور کرپشن کی شکایات پر عمل میں لائی گئی۔ ایف آئی اے کی جانب سے گرفتار افراد سے مزید تفتیش جاری ہے، جبکہ کیس کے دیگر پہلوؤں کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق تحقیقات مکمل ہونے کے بعد مزید انکشافات اور ممکنہ گرفتاریاں بھی سامنے آ سکتی ہیں۔ سرکاری سطح پر ایف آئی اے کی جانب سے مقدمے کی مکمل تفصیلات اور الزامات کی نوعیت سے متعلق باضابطہ بیان کا انتظار کیا جا رہا ہے۔

28/07/2026

*رحیم یار خان کے سانحہ کوٹسمابہ پر اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، پولیس تشدد سے شہری محمد امجد آرائیں کی ہلاکت کے مقدمہ میں گرفتار سابق ایس ایچ او نقاش رضا سے دوران تفتیش مقتول کی ٹوپی اور جوتے برآمد ہوگئے، گرفتار ملزم کی نشاندہی پر نعش کو ٹھکانے لگانے والی گاڑی ، مقتول پر تشدد میں استعمال ہونیوالی کرسی، رسی، ڈنڈے، سوٹے پولیس کاچیھتر اور دیگر سامان مبینہ نجی ٹارچر سیل سے برآمد کیا گیا، مقتول کے ورثاء کے مطابق کیس کے مرکزی ملزم ایس ایچ او کے علاوہ مقدمہ کے دیگر 4 ملزمان بھی گرفتار ہو چکے اور ان کو بھی مقدمہ میں نامزد کا جا چکا ہے عدالت نے ملزمان کا 5 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے مذید تفتیش کیلئے پولیس کے حوالے کردیا۔*

Address

Tehsil District Rahim Yar Khan Punjab
Kot Samaba

Telephone

+923009700786

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Carime Repotar posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Carime Repotar:

Shortcuts

Share