Indus Digital

Indus Digital Indus tv digital news channel

27/04/2026

اسلام آباد میں تجاوزات کے خلاف بلاامتیاز آپریشن جاری، میریٹ اور ایوب چوک کے قریب گرین بیلٹ پر قائم ایف سی کیمپ آفس بھی مسمار، وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی کی زیرِ نگرانی آپریشن کیا گیا

16/04/2026

تھرپارکر کی تحصیل اسلامکوٹ کے مکینوں کی ٹی بی سمیت مختلف سانس کی صحت کے حوالے سے شاکایات
علی گل رند کی رپورٹ

حسن ابدال کے تاریخی گوردوارہ پنجہ صاحب میں بیساکھی کا روایتی میلہ اپنی تمام تر رعنائیوں کے ساتھ جاری ہے۔ میلے میں شرکت ک...
15/04/2026

حسن ابدال کے تاریخی گوردوارہ پنجہ صاحب میں بیساکھی کا روایتی میلہ اپنی تمام تر رعنائیوں کے ساتھ جاری ہے۔ میلے میں شرکت کے لیے بھارت سمیت دنیا بھر سے ہزاروں سکھ یاتری پہنچ چکے ہیں، جو اپنی مذہبی رسومات ادا کر رہے ہیں۔ یاتریوں کے لیے سکیورٹی اور قیام و طعام کے بہترین انتظامات کیے گئے ہیں۔ میلے کی گہما گہمی سے حسن ابدال کی فضا عقیدت اور خوشیوں کے رنگوں سے بھر گئی ہے۔

سندھ میں رواں کے پہلے تین مہینوں کے دوران ایچ آئی وی کے 894 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جن میں 329 بچے بھی شامل ہیں.تفصیلات...
14/04/2026

سندھ میں رواں کے پہلے تین مہینوں کے دوران ایچ آئی وی کے 894 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جن میں 329 بچے بھی شامل ہیں.

تفصیلات کے مطابق حالیہ اعداد و شمار نے صحت عامہ کے سنگین خدشات کو جنم دیا اور صوبے بھر میں انفیکشن کی روک تھام اور کنٹرول میں مسلسل کمی کو اجاگر کیا ہے
نئے رپورٹ ہونے والے کیسز میں 332 مرد، 204 خواتین، 29 خواجہ سرا اور 14 سال سے کم عمر کے 329 بچے شامل ہیں۔

ماہرین صحت نے خبردار کیا ہے کہ بڑھتی ہوئی تعداد صحت کی دیکھ بھال کے تحفظ اور ریگولیٹری نگرانی میں نظامی کمزوریوں کی عکاسی کرتی ہے، خاص طور پر کراچی جیسے بڑے شہری مراکز میں۔

جنوری 2026 میں ایچ آئی وی کے 294 نئے انفیکشن ریکارڈ کیے گئے، اس کے بعد فروری میں 324 اور مارچ میں 276 کیسز ریکارڈ کیے گئے.

وزیراعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں بتایا گیا کہ پاکستان کی کامیاب سفارتکاری کے نتیجے میں ایران ...
13/04/2026

وزیراعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں بتایا گیا کہ پاکستان کی کامیاب سفارتکاری کے نتیجے میں ایران اور امریکہ کے درمیان 47 سال بعد اعلیٰ ترین سطح پر براہِ راست مذاکرات ہوئے ہیں۔ اسلام آباد میں ہونے والی اس بیٹھک میں دونوں ممالک کے وفود نے پاکستان کی دعوت پر 21 گھنٹے تک آمنے سامنے بیٹھ کر بات چیت کی، جس کی بدولت خطے میں سیز فائر تاحال قائم ہے۔ وزیراعظم نے اس اہم کامیابی کا سہرا نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی انتھک کوششوں کے سر باندھتے ہوئے انہیں خصوصی خراجِ تحسین پیش کیا اور کہا کہ ان کا یہ کردار تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ عالمی سطح پر، بشمول جاپانی وزیراعظم، پاکستان کے اس مصالحانہ کردار کو بھرپور طریقے سے سراہا جا رہا ہے اور پاکستان خطے میں پائیدار امن کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔

نیٹلی بیکر جو مذاکراتی عمل میں سرگرم رہی
13/04/2026

نیٹلی بیکر جو مذاکراتی عمل میں سرگرم رہی

لاہور: پنجاب حکومت کے ترجمان کے مطابق ایک تازہ سروے میں صوبے کے 69 فیصد افراد نے مریم نواز کی قیادت پر اطمینان کا اظہار ...
13/04/2026

لاہور: پنجاب حکومت کے ترجمان کے مطابق ایک تازہ سروے میں صوبے کے 69 فیصد افراد نے مریم نواز کی قیادت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے پنجاب کی مجموعی سمت کو درست قرار دیا ہے۔

ترجمان کے مطابق آئی پور کے سروے میں 32 فیصد افراد نے وزیراعلیٰ پنجاب کی کارکردگی کو “آؤٹ اسٹینڈنگ” جبکہ 31 فیصد نے اسے “اچھی” قرار دیا۔

سروے کے نتائج میں یہ بھی سامنے آیا ہے کہ 56 فیصد شہریوں کے مطابق ترقیاتی منصوبوں کے آغاز سے وزیراعلیٰ پنجاب کی مقبولیت میں اضافہ ہوا ہے۔

مختلف حکومتی منصوبوں کے حوالے سے رائے میں 33 فیصد نے “ستھرا پنجاب”، 30 فیصد نے “ویمن ویلفیئر اینڈ پروٹیکشن” جبکہ 29 فیصد نے “پبلک ٹرانسپورٹ” کے اقدامات کو بہتر قرار دیا۔

مزید برآں، سروے میں شامل 55 فیصد افراد نے کہا کہ وہ آئندہ انتخابات میں کارکردگی کی بنیاد پر ووٹ دینے کو ترجیح دیں گے۔
Maryam Nawaz Sharif

ایرانی اسپیکرمحمد باقر قالیباف کی قیادت میں ایرانی وفدکی وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات۔ایرانی وفد کی قیادت ایرانی مشاور...
11/04/2026

ایرانی اسپیکرمحمد باقر قالیباف کی قیادت میں ایرانی وفدکی وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات۔
ایرانی وفد کی قیادت ایرانی مشاورتی اسمبلی کے معزز اسپیکر محمد باقرقالیباف نے کی
Disclaimer: This post is for informational and news reporting purposes only. We do not promote or endorse any views, actions, or events mentioned. Content complies with community guidelines and is shared in the public interest by a news/media organization.

11/04/2026

ڈی وینس پاکستان پہنچ گئے ، نائب صدر اور باقی مندوبین دو الگ الگ طیاروں پر نور خان اہیر بیس پر پہنچے ، آرمی چیف اور وزیر خارجہ نے استقبال کیا

Address

Mithi

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Indus Digital posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category