Daily Ausaf Gilgit Baltistan

Daily Ausaf Gilgit Baltistan Roznama Ausaf, publishing simultaneously from Frankfurt, LondonIslamabad, Lahore, Multan, Muzaffarabad and Gilgit. http://epaper.dailyausaf.com

27/08/2026

روندو کی وادی بلامیک، قدرت کا حسین شاہکار

خوبصورتی بے مثال، مگر سڑکوں کی بدحالی سیاحت میں رکاوٹ

27/08/2026

وادی ہراموش کے سیلاب متاثرین تک ضلعی انتظامیہ کی بروقت امداد، خصوصی افراد کے گھروں تک بنیادی اشیائے ضروریہ پہنچا دی گئیں

گلگت: ضلعی انتظامیہ گلگت نے فوری کارروائی کرتے ہوئے حالیہ سیلاب سے متاثرہ وادی ہراموش کے مستحق افراد تک امدادی سامان پہنچا دیا۔

کمشنر گلگت ڈویژن توقیر حیدر کاظمی اور ڈپٹی کمشنر/چیئرمین ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (DDMA) گلگت کیپٹن (ر) عارف احمد کی خصوصی ہدایات پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر گلگت بلتستان ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (GBDMA) گلگت نے وادی ہراموش کا دورہ کیا۔

27/08/2026

چلاس میں روٹی کی قیمت پر عوامی تشویش
پچیس روپے میں کم وزن روٹی کی فروخت
شہریوں کا حکومت سے فوری سستا ریلیف مطالبہ

جشنِ عید میلاد النبی ﷺ گورنمنٹ ڈگری کالج گوپس میں جشنِ عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر خوبصورت اور پُروقار میلادِ مصطفیٰ ﷺ ...
27/08/2026

جشنِ عید میلاد النبی ﷺ

گورنمنٹ ڈگری کالج گوپس میں جشنِ عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر خوبصورت اور پُروقار میلادِ مصطفیٰ ﷺ کی تقریب جاری ہے، جہاں طلبہ و اساتذہ عقیدت و محبت کے ساتھ نبیِ رحمت حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کی سیرتِ طیبہ اور تعلیمات کو اجاگر کر رہے ہیں۔

ڈائریکٹر جنرل گلگت ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے ڈپٹی ڈائریکٹر انجینئرنگ مظہر سہیل کے ہمراہ شہر کے مختلف ترقیاتی منصوبوں کی سائٹس ...
26/08/2026

ڈائریکٹر جنرل گلگت ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے ڈپٹی ڈائریکٹر انجینئرنگ مظہر سہیل کے ہمراہ شہر کے مختلف ترقیاتی منصوبوں کی سائٹس کا دورہ کیا،، ڈائریکٹر جنرل نے سب سے پہلے بسین میں مجوزہ کھیلوں کے میدان کی سائٹ کا دورہ کیا،، گفتگو کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل جی ڈی اے نے کہا کہ بسین میں کھیلوں کے میدان کا قیام علاقے کے نوجوانوں کو صحت مندانہ اور مثبت سرگرمیوں کے لیے ایک بہترسہولت فراہم کرے گا،، حکام کو ہدایت کی کہ اراضی کے حصول سمیت دیگر تمام ضروری امور جلد از جلد مکمل کیے جائیں،، اس کے بعد ڈائریکٹر جنرل نے سپریم کورٹ اور اسمبلی بلڈنگ کے سامنے شاہراہ قائد پر جاری روڈ کارپٹنگ کے کام کا بھی جائزہ لیا،، متعلقہ حکام کے مطابق 5 ستمبر تک سڑک کے 2,600 رننگ فٹ حصے پر کارپٹنگ کا کام مکمل کر لیا جائے گا،،

26/08/2026

اسکردو میں عید میلاد النبی کی پروقار ریلی
شہریوں کی بڑی تعداد نے ریلی میں شرکت

مرکزی جامع مسجد اہلسنت گلگت میں سیرت  النبی کا نفرنس کا انعقاد ، امیر تنظیم اہلسنت والجماعت مولانا قاضی نثار احمد ، نائب...
26/08/2026

مرکزی جامع مسجد اہلسنت گلگت میں سیرت النبی کا نفرنس کا انعقاد ، امیر تنظیم اہلسنت والجماعت مولانا قاضی نثار احمد ، نائب امیر مولانا مفتی زاہد اقبال و دیگر علماء کرام نے خطاب کیا جبکہ نعت خواں حضرات نے خوبصوت انداز میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں نظرانہ عقیدت پیش کیا ۔
اس موقع پر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علماء کرام نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی کی تعلیمات پر عمل کرنےپر زور دیا علماء کرام نے نماز کی پابندی ،والدین کے احترام ، حرام و حلال کی تفریق کرنے سمیت
معاشرے کو برائیوں سے پاک کرنے کیلئے نوجوانوں کی اصلاح پر زور دیا۔ امیر تنظیم اہلسنت والجماعت گلگت بلتستان کوہستان غازی مولانا قاضی نثار احمد نے کہاکہ گلگت بلتستان میں مستقل امن دیکھنا چاہتے ہیں امن وامان کے ساتھ کھیلنے کی کوشش کرنے اور سرکاری و حساس املاک تعلیمی اداروں کو آگ لگانے والے ملزمان کو گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے اور شرپسند عناصر کو پابند سلاسل کیاجائے تاکہ امن وامان کو بحال رکھا جاسکے انہوں نے کہاکہ گلگت بلتستان ایک حساس خطہ ہے یہاں کی حساسیت کو مد نظر رکھتے ہوئے فیصلے اور اقدامات کئیے جائیں اہلسنت کے بے گناہ افراد کو گرفتار کرکے اہلسنت عوام میں اشتعال پیدا نہ کیاجائے انہوں نے عوام سے ایپل کرتے ہوئے کہاکہ عوام اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کریں صبر اور تحمل سے کام لیں کسی کی سازوں کا ہر گز شکار نہ ہوں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت کا مطالعہ کریں صحاب کرام ،اہلبیت عظام ازواج مطہرات کی پاکیزہ زندگی سے خواتین اور بچوں کو بھی روشناس کرائیں سیرت النبی کے عنوان سے جگہ جگہ پروگرامات کا انعقاد کیاجائے اور سیرت پاک کو عام کیاجائے ۔

26/08/2026

گلگت: جمشید خان دکھیؔ (مرحوم) کے شعری مجموعوں ’’تنویرِ درد‘‘ اور ’’جاگیرِ درد‘‘ کی تقریب رونمائی سے سابق مشیر برائے اطلاعات ایمان شاہ کا خطاب۔ ایمان شاہ نے مرحوم کی ادبی و شعری خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کے کلام کو گلگت بلتستان کا قیمتی ادبی اثاثہ قرار دیا۔

گلگت بلتستان میڈیکل اینڈ نرسنگ کالج کے قیام کے حوالے سے اہم پیش رفتسابق وزیر اعلیٰ، صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) گلگت بلتستا...
26/08/2026

گلگت بلتستان میڈیکل اینڈ نرسنگ کالج کے قیام کے حوالے سے اہم پیش رفت

سابق وزیر اعلیٰ، صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) گلگت بلتستان و قائد حزب اختلاف حافظ حفیظ الرحمن کا وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی جناب احسن اقبال سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا،

جس میں گلگت بلتستان کے طلبہ و طالبات اور عوام کے دیرینہ مطالبے، گلگت بلتستان میڈیکل اینڈ نرسنگ کالج کے قیام، کو عملی پیش رفت کی طرف لے جانے کے حوالے سے تعمیری اور مثبت گفتگو ہوئی۔

گفتگو میں سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کے دور حکومت میں منظور شدہ گلگت بلتستان میڈیکل اینڈ نرسنگ کالج کے ریوائزڈ PC-I کے فیز ون کو کل ہونے والےCDWP کے اجلاس کے ایجنڈے میں شامل کرنے اور منظوری پر اتفاق کیا گیا۔

سابق وزیر اعلیٰ حافظ حفیظ الرحمن نے گلگت بلتستان کے طلبہ و طالبات اور عوام کے اس دیرینہ مطالبے کو حل کی جانب لے جانے اور اہم وفاقی فورم CDWP سے منظوری کے لیے پیش کرنے کی یقین دہانی پر وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال کا گلگت بلتستان کی پوری قوم کی جانب سے خصوصی شکریہ ادا کیا۔

حافظ حفیظ الرحمن نے بالخصوص گلگت بلتستان کے شعبۂ تعلیم کے لیے احسن اقبال کی گراں قدر خدمات اور خصوصی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی قیادت اور دلچسپی سے قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے تین کیمپسز، بلتستان یونیورسٹی کے فیز ون اور فیز ٹو، انجینئرنگ کیمپس، قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی میں اسپورٹس کمپلیکس کی تعمیر اور ایک ارب روپے کے انڈومنٹ فنڈ کے قیام جیسے اہم منصوبوں کو عملی شکل دینے میں نمایاں پیش رفت ہوئی۔

دونوں رہنماؤں نے گلگت بلتستان کے نوجوانوں کی فلاح و بہبود، طلبہ و طالبات کے لیے معیاری تعلیم، اعلیٰ تعلیمی اداروں اور دیگر ضروری سہولیات کے قیام، جبکہ وفاقی حکومت کے عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں کے ذریعے گلگت بلتستان کو ترقی اور خوشحالی کی منزل کی طرف گامزن کرنے کے لیے تمام تر توانائیاں بروئے کار لانے کے عزم کا اظہار کیا۔

دونوں رہنماؤں نے اس عزم کا بھی اعادہ کیا کہ گلگت بلتستان کو ترقی یافتہ، خوشحال اور بااختیار خطہ بنانے کے لیے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے دورِ حکومت میں شروع کیے گئے اور مستقبل میں تجویز کردہ تمام عوامی فلاحی منصوبوں کو عملی جامہ پہنانے کے لیے ہر ممکن وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

یاسین بازار میں وائلڈ لائف کی کارروائی، دکان سے جنگلی حیات کے سنگ برآمد، دکاندار کو 50 ہزار روپے جرمانہیاسین: محکمہ وائل...
26/08/2026

یاسین بازار میں وائلڈ لائف کی کارروائی، دکان سے جنگلی حیات کے سنگ برآمد، دکاندار کو 50 ہزار روپے جرمانہ
یاسین: محکمہ وائلڈ لائف گلگت بلتستان کی ٹیم نے یاسین بازار میں کارروائی کرتے ہوئے ایک دکان سے جنگلی حیات سے متعلق تقریباً 10 سے 12 عدد سینگ/محفوظ شدہ سامان (Stuff) ضبط کر لیا۔
وائلڈ لائف حکام کے مطابق یہ ریڈ ڈی ایف او وائلڈ لائف گلگت غذر ڈاکٹر جبران حسین کے باحکم 24 اگست کو یاسین بازار میں ایک دکان پر کی گئی، جہاں سے مذکورہ سامان برآمد ہوا۔ کارروائی آر ایف او وائلڈ لائف اور ریڈ ٹیم کے انچارج باسط علی کی سربراہی میں عمل میں لائی گئی۔ موقع پر نائب تحصیلدار یاسین بھی ٹیم کے ہمراہ موجود تھے۔
وائلڈ لائف حکام نے ضبط شدہ سامان کو تحویل میں لے کر دکاندار کو 25 اگست کو متعلقہ حکام کے سامنے پیش کیا، جہاں دکاندار نے اپنی غلطی تسلیم کی۔ محکمہ وائلڈ لائف کی جانب سے دکاندار پر 50 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا، جو سرکاری خزانے میں جمع کرایا جا رہا ہے۔
حکام کے مطابق دکاندار کو آئندہ اس نوعیت کی سرگرمی سے باز رہنے کا پابند بھی کیا گیا ہے۔ وائلڈ لائف حکام کا کہنا ہے کہ ضبط شدہ سامان محکمہ کے پاس محفوظ ہے اور اگر اس سامان کا کوئی دعویدار سامنے آتا ہے تو اس کے خلاف بھی قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
محکمہ وائلڈ لائف کے مطابق ضبط شدہ سامان میں زیادہ تر پرانی اشیاء شامل ہیں، تاہم غیر قانونی جنگلی حیات کے سامان کے پیچھے موجود افراد تک پہنچنے کے لیے مزید کارروائی جاری ہے۔

Address

Gilgit

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Daily Ausaf Gilgit Baltistan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Daily Ausaf Gilgit Baltistan:

Shortcuts

Share