
14/09/2025
یہ بچہ ہمارے گاؤں کا ہے ،🙏
وکیل محمد والد عادل زمان
پیرکچہ گاؤں، ضلع ٹانک کا یہ معصوم لڑکا پانچ دن پہلے اپنے سکول گیا مگر آج تک واپس گھر نہیں لوٹا۔ گھر والے شدید کرب اور بے بسی میں ہیں۔ والد صاحب دربدر کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں، کبھی ایک دروازہ کھٹکھٹاتے ہیں، کبھی دوسرا، مگر ابھی تک ان کے ہاتھ کچھ نہیں آیا۔
ایسے حالات میں سب سے بڑی طاقت آواز ہوتی ہے۔ اگر ہم سب مل کر سوشل میڈیا کے ذریعے آواز بلند کریں تو یقیناً حکام کی توجہ اس طرف مبذول ہوگی۔ یہ کسی ایک خاندان کا دکھ نہیں، بلکہ ہم سب کے بچوں کا مسئلہ ہے۔ آج یہ حادثہ اس گھر کے ساتھ ہوا ہے، کل کو یہ کسی اور کے ساتھ بھی ہوسکتا ہے۔
میری گزارش ہے کہ تمام سوشل میڈیا صارفین اس معاملے کو زیادہ سے زیادہ شیئر کریں، تاکہ ٹانک پولیس اور متعلقہ ادارے فوری ایکشن لیں اور اس معصوم بچے کو بازیاب کروانے کیلئے بھرپور کوشش کریں۔💔
والد کے نمبر
0336-9844237
0335-9348504