
01/11/2024
الحمدللہ رب العالمین
اے اللہ آپ کا لاکھ لاکھ شکر ہے ایک نئی صبح ایک نیا دن دیکھنا نصیب کیا ای اللہ پاک آپ کا لاکھ لاکھ شکر ہے جمعہ المبارک جیسی سعادت نصیب فرمائی اپنے حضور سجدہ کرنے کی توفیق عطا فرمائی پیارے نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم پر درود پاک بھیجنے کی سعادت نصیب فرمائی
اے اللہ تیرا لاکھ لاکھ شکر ہے تمام مسلمین اور مسلمات کے تمام مشکلات آسان فرما پریشانیاں حل فرما۔ تمام مظلومین کی حمایت فرما تمام مومنین جو اپنی زندگیوں کو بہتر بنانے کے لیے اپنے پیاروں کو زندگی کو بہتر بنانے کے لیے کوشش کر رہے ہیں تگ و دو کر رہے ہیں محنت کر رہے ہیں
ان کی محنت اور صحیح اپنی بارگاہ میں قبول و منظور فرما تمام مومنین کو کامیابی عطا فرما اے اللہ پاک مجھے بھی اپنے تمام مقاصد میں نیک مقاصد میں کامیابی عطا فرما۔ امین ثم امین🤲🤲
اپ سب سے گزارش ہے اپنے مقاصد اور تمام مومنین و مومنات کے نیک مقاصد کے بجا آوری کے لیے امین کہتے جائیں۔ جزاک اللہ