Tank News Network

Tank News Network The Power of Truth. The Voice of the People.

Tank News Network (TNN) delivers trusted news, public affairs, education, sports, and positive stories from Tank and across Pakistan.

30/09/2026

تم ان لوگوں کو گورنر راج اور ایمرجنسی جیسی بے ہودہ دھمکیوں سے ڈرا رہے ہو جن کے بارے میں مرشد عمران خان کا قول ہے " اللہ نے دو مخلوق پیدا کی ہیں ایک انسان ڈوسرا پٹھان 😂

30/09/2026

وزیراعلی سہیل آفریدی سے سی ایم ہاؤس پشاور میں قبائلی مشران کی اہم ترین ملاقات!!!🔥

پی ٹی آئی کا 4 اکتوبر کو لانگ مارچ پشاور سے نوشہرہ روانہ ہوگا.
لانگ مارچ رات نوشہرہ میں قیام کرے گا.
*ذرائع*

لانگ مارچ 5 اکتوبر کی صبح نوشہرہ سے صوابی روانہ ہوگا.
*ذرائع*

پی ٹی آئی کا صوابی انٹر چینج پر ٹینٹ سٹی قائم کرنے کا فیصلہ.
*ذرائع*

Muhammad Sohail Afridi

29/09/2026

ٹانک کے علاقے گومل میں مسلح موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ، پرائیویٹ سکول ٹیچر جاں بحق 😭😭😭😭
ضلع ٹانک کے علاقے گومل بازار میں دو نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک پرائیویٹ سکول ٹیچر کو قتل کر دیا۔
ذرائع کے مطابق موٹر سائیکل پر سوار دو مسلح افراد گومل بازار پہنچے اور نوابانو گلی کے رہائشی انعام اللہ ولد محمد رفیق، قوم گنڈاپور، پر فائرنگ کر دی۔ حملہ آور واردات کے بعد موقع سے فرار ہو گئے۔
فائرنگ کے بعد مقامی افراد فوری طور پر موقع پر جمع ہوئے اور زخمی کو ڈی ایچ کیو ہسپتال ٹانک منتقل کیا۔ تاہم انعام اللہ ہسپتال منتقلی کے دوران زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔
مقامی افراد اور اہلِ خانہ کے مطابق ابتدائی طور پر واقعے کی وجہ پرانا خاندانی تنازع یا ذاتی دشمنی بتائی جا رہی ہے۔ تاہم اس حوالے سے سرکاری سطح پر تاحال کسی بات کی تصدیق نہیں کی گئی۔

Gomal Xagh گومل ژاغ
Deputy Commissioner Tank

29/09/2026

4 اکتوبر لانگ مارچ کی موبائلزیشن کیلئے کرک میں بڑا جرگہ ، تمام عمائدین، مشیران، کرک کے ہر مکتبہ فکر کے لوگ 4 اکتوبر کو یکجا ہوکر نکلیں گے

4 اکتوبر کو عوام اپنی حقیقی آزادی کی خاطر نکلے گی.

29/09/2026

بھارتی پنجابیوں نے جالندھر ائیر پورٹ بھی توڑ ڈالا ہے
بھارتی فوج اور بھارتی فضائیہ کے افسران نے گرلز ہوسٹل میں زبردستی داخل ہو کر نوجوان لڑکیوں کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا اور اغواہ کر کے زبردستی ساتھ لیجانے کی کوشش کی تھی جس پر عوام نے غصے میں آ کر یہہ کے تہہ کگائی.

29/09/2026

دو ہفتے سے اسلام آباد کی سڑکوں پر رکھے گئے 1500 کنٹینرز کا خرچہ 42 کروڑ تک پہنچ چکا ہے تحریک انصاف کا لانگ مارچ چار اکتوبر کو جانے کے بعد اسلام آباد میں کنٹینرز کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے.

28/09/2026

عوامی مینڈیٹ کے برعکس کوئی نہ جا سکتا ہے، نہ افورڈ کر سکتا ہے، اگر کوئی ڈراتا ہے کہ وہ یہاں گورنر راج یا ایمرجنسی لگا دیگا تو میں لعنت بھیجتا ہوں ایسی کُرسی پر جو مجھے اپنے نظریے سے ہٹائے، مجھے کوئی فکر نہیں کُرسی کی، میرا موقف وہی ہے جو عمران خان کا ہے، سہیل آفریدی

28/09/2026

✍️🎤 آج بول لینے دو یار 😐
شیر افضل نے آج وه زہر اگلا ہے جو بڑی دیر سے وه پختون قوم سے چھپا رہا تھا، اس نے آج کھلم کھلا کہا ہے کہ عمران خان کے غلط فیصلے تھے اگر ان کو ٹھیک نہ کیا گیا تو پارٹی کا مستقبل نہیں ہے، پھر کہا کہ سہیل آفریدی کے لئے بہتر ہے کہ خود استعفیٰ دے دے، پھر کہا کہ سلمان اکرم راجہ سہیل آفریدی اور علیمہ خان اگر پیچھے ہٹ جائیں تو میں پارٹی میں کردار ادا کرنا چاہوں گا.......،
شیر افضل اب میری بات سنو......... پختون قوم دشمن کو بھول بھی جائے غدار کو نہیں بھولتی، پختون جنرل باجوہ کو بھول سکتے ہیں، جنرل عاصم منیر کو بھول سکتے ہیں یا معاف کر سکتے ہیں لیکن جو کردار تم نے ادا کیا ہے یا کر رہے ہو وه کبھی نہیں بھولیں گے، تم نے اس شخص کو مرشد کہہ کر اس کے ہاتھ چوم کر عوام میں اپنی ساکھ بنائی. اس کے نام پر ووٹ لئے. اس کے نام سے اسمبلی میں آئے اور آج اس کے دشمنوں کی گود میں بیٹھ کر اسی کے فیصلوں کو غلط کہہ رہے ہو، پہلے شک تھا پھر یقین ہوا اور اب ایمان کی حد تک اس بات کا پہرہ ہے کہ تم نے اپنے پختونوں کا ووٹ بیچا, اپنا ضمیر بیچا, غداری کی اور پختونوں کی عزت بالخصوص مروت قبیلے کو داغدار کیا، یہی اب تمہاری پہچان آخری سانس تک رہے گی.
*جہانزیب پاکستانی*

28/09/2026

🇧🇫🚨 *وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی کی زیر صدارت امن و امان سے متعلق اجلاس سے خطاب!*

خیبر پختونخوا کے عوام، پولیس اور فوج نے امن کے قیام کے لیے بے شمار قربانیاں دیں، خیبر پختونخوا کے 80 ہزار سے زائد افراد نے پاکستان کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے،

دو دہائیوں کی قربانیوں سے حاصل ہونے والا امن رجیم چینج آپریشن کے بعد دوبارہ بدامنی کی نذر کر دیا گیا، دہشتگردوں کے پہاڑوں پر جانے سے لے کر ان کی دوبارہ آبادکاری تک ہم نے ریاست اور وفاق کو مسلسل خبردار کیا،

ہم نے خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں جلسے، جلوس اور مظاہرے کرکے بدامنی کی واپسی کے خلاف آواز اٹھائی، ہماری بار بار کی تنبیہات کو وفاقی وزراء نے پروپیگنڈا اور جھوٹ قرار دیا،

ہم نے بار بار کہا کہ ریاست کی موجودہ پالیسی غلط ہے اور اس سے دوبارہ پختونوں کا خون بہے گا، خیبر پختونخوا کے عوام کو ایک مخصوص مائنڈ سیٹ کے تجربات کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، آج خیبر پختونخوا میں فوجی جوان، پولیس اہلکار، بچے، خواتین، بزرگ اور عام شہری دہشتگردی کا نشانہ بن کر شہید ہو رہے ہیں،

خیبر پختونخوا کے عوام کے خون اور قربانیوں کی کسی کو فکر نہیں، وفاقی وزراء خیبر پختونخوا کے عوام کو دہشتگرد اور جنگلی کہتے ہیں لیکن ان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں ہوتی, لاڈلوں کے لیے ایک پالیسی اور خیبر پختونخوا کے لیے دوسری پالیسی نہیں چل سکتی،

پنجاب کی جعلی وزیراعلیٰ کا یہ بیان کہ بھارت سے خطرہ نہیں بلکہ باقی تین صوبوں سے خطرہ ہے انتہائی قابل تشویش ہے, بھارت کے حوالے سے ریاستی بیانیے کی نفی کرنے والوں سے بھی سوال ہونا چاہیے، خیبر پختونخوا کو دوبارہ دہشتگردی کی آگ میں جھونکنے کی پالیسی ناقابل قبول ہے،

امن کے لیے اپنے ترقیاتی بجٹ میں 35 ارب روپے کی کٹوتی کرکے پولیس کو دی، مالی سال 2026 میں پولیس کی استعداد بڑھانے کے لیے وسائل فراہم کیے، پولیس کے بجٹ میں 103 فیصد اضافہ کیا ہے، پولیس کی نفری اور استعداد کار کو مضبوط، اسپیشل برانچ کو مستحکم اور پولیس کو جدید اسلحہ و دیگر ضروری آلات فراہم کیے جا رہے ہیں،

صرف پولیس کو وسائل دینے سے مسئلہ حل نہیں ہوگا، وفاق کو پالیسی میں تبدیلی لانا ہوگی، 15 اکتوبر 2025 سے مسلسل کہہ رہا ہوں کہ 22 سال سے جاری ناکام پالیسی تبدیل کی جائے، خیبر پختونخوا کے تمام اسٹیک ہولڈرز، حکومت، انتظامیہ اور پولیس کو اعتماد میں لے کر نئی پالیسی بنائی جائے،

ہماری تجویز کردہ نئی پالیسی پر عمل کیا جائے تو 100 دن میں خیبر پختونخوا میں امن لا سکتے ہیں، مگر کوئی سننے کو تیار نہیں، کچھ لوگ عقل کل بنے ہوئے ہیں اور خیبر پختونخوا کے اسٹیک ہولڈرز کی بات سننے کو تیار نہیں،

ملک کو کس طرف لے کر جا رہے ہیں، کیا ہمارے لوگوں کا خون اتنا سستا ہے کہ اسے سیاست کی بھینٹ چڑھایا جائے، خیبر پختونخوا کے عوام کی مرضی اور عوامی مینڈیٹ کے برعکس کوئی اقدام قابل قبول نہیں،

ایسی کرسی پر لعنت بھیجتا ہوں جو مجھے اپنے نظریے سے ہٹا دے، گورنر راج یا ایمرجنسی کی دھمکیوں سے اپنے مؤقف سے پیچھے نہیں ہٹوں گا،

وفاق اپنی پالیسی تبدیل کریں اور پالیسی شفٹ لائیں، اپنے فوجی جوانوں، پولیس اہلکاروں اور شہریوں کو مزید خون خرابے سے بچائیں، پالیسی میں تبدیلی خیبر پختونخوا کے ساتھ پورے پاکستان کے مفاد میں ہے.

Muhammad Sohail Afridi

Address

Tank City
Tank

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Tank News Network posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share