News Point

News Point Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from News Point, Media/News Company, Tank.

04/09/2026

صبح بخیر ٫ جمعہ مبارک

شائقین کرکٹ کیلئے خوشخبریٹانک پرئمیر لیگ کا رنگا رنگ افتتاحافتتاحی میچ۔۔ تاریخ 12 ستمبر 2026 بمقام ۔۔ محسود نادرہ آفس گر...
04/09/2026

شائقین کرکٹ کیلئے خوشخبری
ٹانک پرئمیر لیگ کا رنگا رنگ افتتاح
افتتاحی میچ۔۔ تاریخ 12 ستمبر 2026 بمقام ۔۔ محسود نادرہ آفس گراؤنڈ وزیرآباد ٹانک
نوٹ۔۔۔۔ ایونٹ میں شرکت کے خواھشمند ٹیمیں 10 ستمبر تک اپنی انٹری یقینی بنائے۔۔
ایونٹ میں پورے کے پی کے کی ٹیمیں شرکت کرینگے۔۔
ونر۔۔ ایک لاکھ 100000
رنر۔۔ پچاس ھزار 50000
موبائل نمبر
جمیل بھادرخیل WhatsApp 03341461498
طاھر خان 03306865060
شہریار مروت 03419169911
Tank Premier League TPL

نام : لیاقت زمان والد: شیخ میراوس گاؤں: کیکری وانڈہ اندری ضلع ٹانک آج صبح گھر سے نکل کر ابھی تک اپنے گھر واپس نہیں آیا ا...
03/09/2026

نام : لیاقت زمان
والد: شیخ میراوس
گاؤں: کیکری وانڈہ اندری
ضلع ٹانک
آج صبح گھر سے نکل کر ابھی تک اپنے گھر واپس نہیں آیا اس کی دماغی حالات بہت کمزور ھے اچھی طرح سے بول بھی نہیں سکتا اگر کسی نے دیکھا ہو یا کسی کو مل جائے تو مہربانی کرکے اس کے بھائی کے نمبر پر رابطہ کریں *
رابطہ نمبر: 03439744164
03489276650

03/09/2026

آج ٹانک میں ایک احتجاج تھا جس میں بڑی عمر کے لحاظ سے مشر آدمی تھا جو اچھے خاصے لوگوں کو نازیبا الفاظ کا لقب دے رہا تھا٫ جس کو سن کر کافی افسوس ہوا مجھے
حاجی خان کی نیوز پوائنٹ کو وائس

 #ٹانک: انجمنِ آڑھتیان کا ہنگامی احتجاجی اجلاسنیو سبزی منڈی میں رہزنیوں اور ڈکیتیوں پر شدید تشویش، اپنی مدد آپ کے تحت چو...
03/09/2026

#ٹانک: انجمنِ آڑھتیان کا ہنگامی احتجاجی اجلاس

نیو سبزی منڈی میں رہزنیوں اور ڈکیتیوں پر شدید تشویش، اپنی مدد آپ کے تحت چوکیدار مقرر کرنے کا فیصلہ

انجمنِ آڑھتیان ٹانک کا نیو سبزی منڈی ٹانک میں ہونے والی رہزنیوں اور ڈکیتیوں کے خلاف احتجاجی اجلاس منعقد ہوا، جس میں آڑھتی برادری نے بڑھتی ہوئی وارداتوں پر شدید تشویش اور غم و غصے کا اظہار کیا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سبزی منڈی کی سکیورٹی کے لیے اپنی مدد آپ کے تحت چوکیداروں کا بندوبست کیا جائے گا۔ انجمنِ آڑھتیان نے پولیس اور ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ سبزی منڈی کو مؤثر سکیورٹی فراہم کی جائے اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف فوری کارروائی کی جائے۔

ایم پی اے عثمان خان کی خصوصی کاوشوں پر شکریہ

انجمنِ آڑھتیان ٹانک نے ایم پی اے ٹانک عثمان خان برتنی کا سبزی منڈی کو درپیش مسائل کے حل کے لیے تعاون پر خصوصی شکریہ ادا کیا، جبکہ بجلی کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے عثمان خان سے مزید بھرپور تعاون کی اپیل بھی کی گئی۔

ٹی ایم اے ٹانک کے خلاف شدید غم و غصہ

اجلاس میں انجمنِ آڑھتیان کے رہنماؤں نے ٹی ایم اے ٹانک کی ناقص صفائی اور عدم توجہی پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا۔

رہنماؤں کا کہنا تھا کہ سبزی منڈی ٹانک میں مہینوں تک کوڑا کرکٹ پڑا رہتا ہے، مگر ٹی ایم اے کا کوئی اہلکار صفائی کے لیے نہیں آتا۔ منڈی میں پانی کی شدید قلت ہے، لیکن ٹی ایم اے ٹانک نے اس اہم مسئلے سے بھی منہ موڑ رکھا ہے۔

رہنماؤں نے کہا کہ ٹی ایم اے ٹانک محصولات کی مد میں لاکھوں روپے وصول کر رہا ہے، مگر سبزی منڈی کے بنیادی مسائل حل کرنے میں غفلت اور لاپروائی سے کام لیا جا رہا ہے۔ ہر بار جھوٹی تسلیاں دے کر سبزی منڈی کے عہدیداروں کو خاموش کرا دیا جاتا ہے، لیکن عملی اقدامات نظر نہیں آتے۔

انجمنِ آڑھتیان کا مطالبہ

صفائی کا مستقل نظام بحال کیا جائے، پانی کی فراہمی یقینی بنائی جائے، سبزی منڈی کو سکیورٹی فراہم کی جائے اور ٹی ایم اے ٹانک اپنی ذمہ داریاں پوری کرے۔

*معاون خصوصی ٹرانسپورٹ سمیع اللہ خان کی زیر صدارت ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹیز کا اجلاس، غیر قانونی اڈوں کے خلاف کارروائی او...
03/09/2026

*معاون خصوصی ٹرانسپورٹ سمیع اللہ خان کی زیر صدارت ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹیز کا اجلاس، غیر قانونی اڈوں کے خلاف کارروائی اور محصولات میں بہتری کی ہدایات*

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ سمیع اللہ خان کی زیر صدارت جمعرات کے روز ان کے دفتر پشاور میں ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹیز کے امور کا جائزہ لینے کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں سیکریٹری پراونشل ٹرانسپورٹ اتھارٹی نوید اکبر کے علاوہ صوبہ بھر کی ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹیز کے سیکریٹریز نے شرکت کی۔

اجلاس میں محصولات میں بہتری، کیٹیگری سی اڈوں اور اسٹینڈز کے محاصل میں ٹرانسپورٹ اتھارٹیز کے قانونی حقوق و معاملات اور ٹرانسپورٹ نظام کو مزید مؤثر بنانے کے حوالے سے تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔اس طرح واجبات کی وصولی، بغیر لائسنس غیر قانونی اڈوں اور اسٹینڈز کے خلاف کارروائیوں کے حوالے سے پیش رفت سے آگاہ کیا گیا۔

اجلاس میں معاون خصوصی کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹیز نے گزشتہ سال محصولات کے حصول میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے اور مقررہ ہدف کے مقابلے میں سرکاری خزانے کے لئے زیادہ محاصل جمع کیے گئے۔

اجلاس میں ہدایت کی گئی کہ ٹی ایم ایز کی جانب سے کیٹیگری سی اڈوں کی نیلامی کے عمل میں مقامی سطح پر ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹیز کی نمائندگی یقینی بنانے اور ٹرانسپورٹ اتھارٹیز کے قانونی حقوق کے حصول کے لیے مؤثر اقدامات اٹھائے جائیں۔

معاون خصوصی نے بغیر لائسنس کام کرنے والی اور قانونی ضوابط کی خلاف ورزی کرنے والی گڈز فارورڈنگ ایجنسیوں، غیر قانونی اڈوں اور اسٹینڈز کے خلاف بلاامتیاز کارروائی عمل میں لانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ضرورت پڑنے پر ایسے اڈوں اور ایجنسیوں کو سیل کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ صوبے میں ٹرانسپورٹ کے نظام کو مزید منظم، شفاف اور عوام دوست بنانا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹیز اپنی قانونی ذمہ داریاں مؤثر انداز میں ادا کریں اور عوام کو محفوظ، بہتر اور معیاری سفری سہولیات کی فراہمی کے لیے عملی اقدامات یقینی بنائیں۔

معاون خصوصی نے مزید کہا کہ ٹرانسپورٹ سیکٹر میں قانون کی بالادستی، شفافیت اور نظم و ضبط کے قیام کے لیے قواعد و ضوابط کے تحت ہر کسی کو اپنی ذمہ داریاں اور فرائض ادا کرنے چاہیے۔انھوں نے کہا کہ ریونیو میں بہتری کے ساتھ ساتھ عوامی مفاد، سہولیات کی فراہمی اور بہتر گورننس کو اولین ترجیح دی جائے۔

کل  2026_09_04 کو پٹھان کوٹ میں ایک شاندار پہلا آل کے پی کے امن فٹبال ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ ہوگا ٫ آپ سب سے گزارش ہے ک...
03/09/2026

کل 2026_09_04 کو پٹھان کوٹ میں ایک شاندار پہلا آل کے پی کے امن فٹبال ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ ہوگا ٫ آپ سب سے گزارش ہے کہ اس میں لازمی شرکت کریں

انشاء اللہ ٹانک میں ترقی کا سفر رواں دواںمعاون خصوصی عثمان خان بیٹنی کی کوششوں کی بدولت ڈی ایچ کیو ہسپتال ٹانک میں ترقی ...
03/09/2026

انشاء اللہ ٹانک میں ترقی کا سفر رواں دواں

معاون خصوصی عثمان خان بیٹنی کی کوششوں کی بدولت ڈی ایچ کیو ہسپتال ٹانک میں ترقی کا عمل تیزی سے جاری، 50 کروڑ روپے کی لاگت سے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ٹانک میں مرمت اور تزئین و آرائش کے کام کے آغاز سے قبل ٹیکنیکل سروے کا عمل شروع ہوچکا ہے جس سے ہسپتال کے اندرونی سڑکوں کی تعمیر، سولر پاور پلانٹس کی تنصیب،تمام وارڈز میں اے سی یونٹس کے سائٹس کا جائزہ لیا گیا
معاون خصوصی عثمان خان بیٹنی نے کہا کہ انشاء اللہ ٹیکنکل سروے کے مکمل ہوتے ہی تعمیراتی کام شروع ہوگا اور ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ٹانک کو تمام سہولیات سے آراستہ کیا جائے گا جس سے ہسپتال میں صفائی، وارڈز میں ٹمپریچر اور دیگر ضرورت آلات دستیاب ہونگے جس سے ٹانک کے لوگوں کو گھر کی دہلیز پر صحت کی بہترین سہولیات میسر ہونگی

02/09/2026
02/09/2026

کچھ کہنا چاہنگے آپ ؟؟؟

Address

Tank

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when News Point posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share