Daily GB

Daily GB گلگت بلتستان اور گردو نواح کے خبروں اور تجزیوں کیلئے دیکھتے رہیے. فالو کیجے اور اپنا فیڈ بیک دیجے۔

وزیر ِ اعلیٰ گلگت  بلتستان امجد حسین کی وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف کے ساتھ 21جولائی 2026ء کو ہونے والی ملاقات میں...
25/07/2026

وزیر ِ اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف کے ساتھ 21جولائی 2026ء کو ہونے والی ملاقات میں اٹھائے گئے مسائل کا جائزہ لینے اور ان مسائل کو حل کرنے کیلئے جامعہ سفارشات دو ہفتوں میں وزیر اعظم پاکستان کو پیش کرنے کیلئے وزیراعظم پاکستان نے وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات / خصوصی اقدامات کی سربراہی میں 9رکنی خصوصی کمیٹی تشکیل دی ہے جس میں وزیر برائے پاور ڈویژن،اٹارنی جنرل برائے پاکستان سکرٹری، وزارتِ ماحولیاتی تبدیلی، سکرٹری، فنانس ڈویژن،سکرٹری، پاور ڈویژن،سکرٹری، وزارتِ آبی وسائل، چیف سکرٹری، گلگت بلتستان،سکرٹری، وزارتِ امورِ کشمیر، گلگت بلتستان و امورِ سرحدات شامل ہیں۔ کمیٹی کو اختیار حاصل ہے کہ کسی بھی دوسرے شخص کو کمیٹی کے معاونت کیلئے کمیٹی میں شامل کیا جاسکتا ہے۔ کمیٹی پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے ذریعے گلگت بلتستان میں پن بجلی کے منصوبوں میں سرمایہ کاری کیلئے اپنی سفارشات تیار کرے گی اور اس کے علاوہ گلگت بلتستان کیلئے پائیدار مالیاتی فریم ورک کا جائزہ لینا بشمول وسائل کی فراہمی اور آمدن میں اضافے کیلئے تجاویز مرتب کرے گی تاکہ طویل مدتی مالیاتی استحکام کو یقینی بنایا جاسکے۔اس کے علاوہ ماحولیاتی تحفظ، گلیشیرز کا تحفظ، ڈیجیٹل کنکٹیوٹی، پبلک سروس ڈیلوری اور گلگت بلتستان کی پائیدار ترقی کیلئے ضروری شعبوں سے متعلق اقدامات کی بھی سفارش کرے گی۔

ہنزہ پولیس کے زیرِ اہتمام خواتین ڈرائیونگ کورس اختتام پذیر ۔  شرکاء میں اسناد تقسیم ہنزہ : ہنزہ پولیس کے زیرِ نگرانی منع...
25/07/2026

ہنزہ پولیس کے زیرِ اہتمام خواتین ڈرائیونگ کورس اختتام پذیر ۔ شرکاء میں اسناد تقسیم

ہنزہ : ہنزہ پولیس کے زیرِ نگرانی منعقد ہونے والا آٹھواں خواتین ڈرائیونگ کورس کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوگیا۔ اختتامی تقریب کے مہمانِ خصوصی صوبائی وزیر نیکنام کریم تھے۔ جنہوں نے کورس مکمل کرنے والی خواتین میں اسناد تقسیم کیں اور ان کی حوصلہ افزائی کی۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر نیکنام کریم نے کہا کہ ہنزہ کی خواتین ہمت، محنت اور صلاحیت کی روشن مثال ہیں۔ انہوں نے تعلیم، کھیل، سیاحت، کاروبار اور دیگر مختلف شعبوں میں نہ صرف ہنزہ اور گلگت بلتستان بلکہ عالمی سطح پر بھی پاکستان کا نام روشن کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈرائیونگ کورس کو صرف سرٹیفکیٹ حاصل کرنے تک محدود نہ رکھا جائے بلکہ عملی زندگی میں بھی اس مہارت کو بروئے کار لایا جائے تاکہ خواتین خودمختار بن سکیں اور روزمرہ معاملات میں دوسروں پر انحصار کم ہو۔

ایس پی ہنزہ مناحل خواجہ نے کہا کہ یہ ہنزہ پولیس کا آٹھواں ڈرائیونگ بیچ ہے۔ جس کے ذریعے اب تک تین ہزار سے زائد خواتین ڈرائیونگ کی تربیت حاصل کر چکی ہیں۔ آج یہ خواتین اپنی روزمرہ ضروریات، بچوں کو سکول لانے لے جانے، خریداری اور دیگر اہم امور خود انجام دے رہی ہیں۔ جو خواتین کو بااختیار بنانے کی عملی مثال ہے۔ انہوں نے یقین دلایا کہ ہنزہ پولیس مستقبل میں بھی اس عوامی خدمت کے سلسلے کو جاری رکھے گی۔

25/07/2026

سکردو: استک نالہ کے قریب پہاڑ سرکنے کا خوفناک منظر۔
اطلاعات کے مطابق حالیہ بارشوں کر بعد سکردو دور لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب کی وجہ ہے متاثر ہوا ہے۔
گنجی اور استک نالہ کے درمیان کسی مقام پر مزدور روڑ بحالی کے کام میں مصروف تھے کہ اچانک پہاڑ سرک گیا۔
تاہم مزدوروں نے بروقت بھاگ اپنی جان بچائی۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق اس لینڈ سلائیڈنگ میں کوئی جانی اور مالی نقصان نہیں ہوا ہے۔

کمشنر بلتستان، ڈی آئی جی بلتستان اور ڈپٹی کمشنر اسکردو نے 26 جولائی کے یومِ عاشور کے جلوس کے روٹ کا دورہ کیا اور سیکیورٹ...
25/07/2026

کمشنر بلتستان، ڈی آئی جی بلتستان اور ڈپٹی کمشنر اسکردو نے 26 جولائی کے یومِ عاشور کے جلوس کے روٹ کا دورہ کیا اور سیکیورٹی و انتظامی انتظامات کا جائزہ لیا۔

کوگوزو نالہ سنگل سے گاہکوچ اور دماس کے عوام کی 15 گائے چور لے اڑے۔ ... عوام نے داریل سے منتخب نمائندہ محمد نسیم اور ایس ...
25/07/2026

کوگوزو نالہ سنگل سے گاہکوچ اور دماس کے عوام کی 15 گائے چور لے اڑے۔ ...
عوام نے داریل سے منتخب نمائندہ محمد نسیم اور ایس ایس پی غذر سے فوری طور پر مویشی برآمد کروانے کی اپیل کی ہے ۔

گذشتہ ایک ماہ سے جاری نوجوان طلبہ کے احتجاج کے بعد سنیچر کے روز انڈیا کے وزیرِ تعلیم دھرمیندر پردھان نے استعفیٰ دے دیا۔
25/07/2026

گذشتہ ایک ماہ سے جاری نوجوان طلبہ کے احتجاج کے بعد سنیچر کے روز انڈیا کے وزیرِ تعلیم دھرمیندر پردھان نے استعفیٰ دے دیا۔

ڈپٹی کمشنر/چیرمین ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ عنایت اللہ کی ہدایت پر کل مورخہ 24 جولائی کو گاؤں دورنک کے متاثرین کو ٹینٹ اور ...
25/07/2026

ڈپٹی کمشنر/چیرمین ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ عنایت اللہ کی ہدایت پر کل مورخہ 24 جولائی کو گاؤں دورنک کے متاثرین کو ٹینٹ اور ضروری سامان اسسٹنٹ ڈائریکٹر جی بی ڈی ایم اے اور اسسٹنٹ کمشنر ریونیو نے پہنچا دیا ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ متاثرین کی مشکلات کم کرنے کے لیے دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائینگے

گلگتسیکرٹری ایجوکیشن کا بڑا اقدام، برسوں سے ایک ہی جگہ تعینات افسران اور اہلکاروں کے تبادلےسیکرٹری ایجوکیشن گلگت بلتستان...
24/07/2026

گلگت
سیکرٹری ایجوکیشن کا بڑا اقدام، برسوں سے ایک ہی جگہ تعینات افسران اور اہلکاروں کے تبادلے
سیکرٹری ایجوکیشن گلگت بلتستان نے محکمہ تعلیم میں طویل عرصے سے ایک ہی مقام پر تعینات افسران اور اہلکاروں کے تبادلوں کا اہم فیصلہ کرتے ہوئے متعدد سائنڈ انجینئرز، اسٹنٹ ایگزیکٹو انجینئرز، ایل ڈی سیز (LDC) اور یو ڈی سیز (UDC) کے تبادلے کر دیے ہیں۔
ذرائع کے مطابق یہ اقدام محکمانہ شفافیت، بہتر انتظامی کارکردگی اور میرٹ کے فروغ کے لیے اٹھایا گیا ہے۔ ایک ہی جگہ طویل عرصے تک تعیناتی کے باعث پیدا ہونے والے انتظامی مسائل اور مفادات کے ٹکراؤ کو ختم کرنے کے لیے یہ فیصلہ خوش آئند قرار دیا جا رہا ہے۔

24/07/2026

غذر۔ یانگل روڈ ہر قسم کی ٹریفک کیلئے دوبارہ کھول دیا گیا۔

ممبران گلگت بلتستان اسمبلی عبدالجہان اور جنیفر بہادر نے سیلاب سے متاثرہ گاؤں عیشی کا دورہ کیا جہاں نقصانات کا جائزہ لے ر...
24/07/2026

ممبران گلگت بلتستان اسمبلی عبدالجہان اور جنیفر بہادر نے سیلاب سے متاثرہ گاؤں عیشی کا دورہ کیا جہاں نقصانات کا جائزہ لے رہے ہیں۔

Address

Gilgit

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Daily GB posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Daily GB:

Share