Pakora View

Pakora View Pakora View 🌄
A modern window into village Pakora — nature, culture, and real life moments.
(4)

Simple vibes • Local stories • Beautiful views
Stay connected with Pakora ❤️

محترم استاد جناب افتخار صاحب کو محکمۂ تعلیم میں گریڈ 17 میں ترقی ملنے پر دلی مبارکباد۔اللہ تعالیٰ انہیں مزید کامیابی، ح...
20/02/2026

محترم استاد جناب افتخار صاحب کو محکمۂ تعلیم میں گریڈ 17 میں ترقی ملنے پر دلی مبارکباد۔
اللہ تعالیٰ انہیں مزید کامیابی، حکمت اور آئندہ کامیابیوں کی راہ میں ثابت قدمی عطا فرمائے۔

17/02/2026

With Pakora View – I've just made it onto their weekly engagement list by being one of their top engagers!

انا للّٰہ وانا الیہ راجعون۔ابراہیم ولد شوکت علی کی وفات کی خبر نہایت افسوسناک ہے۔ کنسر جیسی مہلک بیماری سے بہادری سے لڑت...
16/02/2026

انا للّٰہ وانا الیہ راجعون۔
ابراہیم ولد شوکت علی کی وفات کی خبر نہایت افسوسناک ہے۔ کنسر جیسی مہلک بیماری سے بہادری سے لڑتے ہوئے ان کا دنیا سے رخصت ہو جانا یقیناً اہلِ خانہ اور دوستوں کے لیے بہت بڑا صدمہ ہے۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے، اُن کی قبر کو نور سے بھر دے اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔ آمین۔
اللہ پاک اہلِ خانہ کو صبرِ جمیل عطا فرمائے اور اس دکھ کو برداشت کرنے کی توفیق دے۔

ضلع استور کے دو ابھرتے ہوئے ستارے، میجر ظہیر عباس (گاؤں پکورہ سے) اور میجر ذوالقرنین (گوریکوٹ سے)، لیفٹیننٹ کرنل کے عہدے...
10/02/2026

ضلع استور کے دو ابھرتے ہوئے ستارے، میجر ظہیر عباس (گاؤں پکورہ سے) اور میجر ذوالقرنین (گوریکوٹ سے)، لیفٹیننٹ کرنل کے عہدے پر ترقی پانے پر پوری ضلع استور کی جانب سے دلی مبارکباد! 🌟
آپ دونوں کی محنت، لگن اور پیشہ ورانہ مہارت پورے ضلع کے لیے باعثِ فخر ہیں۔ اللہ تعالیٰ آپ کو مزید کامیابیاں، عزت اور سربلندی عطا فرمائے اور آپ اسی جذبے کے ساتھ وطن کی خدمت کرتے رہیں۔ 🇵🇰
پورے ضلع استور کی دعائیں اور نیک تمنائیں ہمیشہ آپ کے ساتھ ہیں۔

گاؤں پکورہ کی طرف سے اپنے ابھرتے ہوئے ستارے میجر ظہیر عباس کو کرنل کے عہدے پر ترقی پانے پر دلی مبارکباد۔ 🌟آپ کی محنت، لگ...
10/02/2026

گاؤں پکورہ کی طرف سے اپنے ابھرتے ہوئے ستارے میجر ظہیر عباس کو کرنل کے عہدے پر ترقی پانے پر دلی مبارکباد۔ 🌟
آپ کی محنت، لگن اور پیشہ ورانہ صلاحیتیں پورے گاؤں کے لیے باعثِ فخر ہیں۔ اللہ تعالیٰ آپ کو مزید کامیابیوں، عزت اور سربلندی سے نوازے اور آپ اسی جذبے کے ساتھ وطنِ عزیز کی خدمت کرتے رہیں۔ 🇵🇰
پوری گاؤں کی دعائیں اور نیک تمنائیں آپ کے ساتھ ہیں۔
Pakora View

ماشاءاللہ پکورہ کے نوجوان 🌟سخت موسم اور برف سے ڈھکی سڑکوں کے باوجود،پکورہ کے نوجوانوں نے اپنی مدد آپ کے تحت پکورہ ویلی ر...
25/01/2026

ماشاءاللہ پکورہ کے نوجوان 🌟
سخت موسم اور برف سے ڈھکی سڑکوں کے باوجود،
پکورہ کے نوجوانوں نے اپنی مدد آپ کے تحت پکورہ ویلی روڈ سے برف ہٹا کر عوام کے لیے راستہ واگزار کر دیا۔ یہ عمل اس بات کا ثبوت ہے کہ جب نیت نیک ہو تو مشکل حالات بھی خدمت کے راستے میں رکاوٹ نہیں بن سکتے۔
یہ کاوش نہ صرف علاقے کے لیے قابلِ فخر ہے بلکہ محنت، اتحاد اور خدمتِ خلق کی ایک مثالی اور خوبصورت مثال بھی ہے۔
اللہ تعالیٰ ان نوجوانوں کی اس نیکی کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے، ان کی محنت کو شرفِ قبولیت بخشے اور ان کی تمام جائز حاجات پوری فرمائے۔
آمین یا ربّ العالمین 🤲
واقعی ماشاءاللہ—پکورہ کو اپنے نوجوانوں پر فخر ہے ❤️

شہید عیسیٰ خان بھائی کی نمازِ جنازہ کل صبح 9 بجے ادا کی جائے گی۔ انہیں ان کے آبائی گاؤں پکورہ میں فوجی اعزاز کے ساتھ سپر...
03/01/2026

شہید عیسیٰ خان بھائی کی نمازِ جنازہ کل صبح 9 بجے ادا کی جائے گی۔ انہیں ان کے آبائی گاؤں پکورہ میں فوجی اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک کیا جائے گا۔

آئی ایس پی آر نے گزاشتہ شب برزل ٹاپ میں برفبانی تودے تلے دب کے شہید ہونے والے کیپٹن اسمد شہید ،سپاہی محمد رضوان شہید،اور...
03/01/2026

آئی ایس پی آر نے گزاشتہ شب برزل ٹاپ میں برفبانی تودے تلے دب کے شہید ہونے والے کیپٹن اسمد شہید ،سپاہی محمد رضوان شہید،اور سنو آپریٹر محمد عیسی شہید کی تصاویر جاری کردیا۔
اللہ تعالیٰ شہہدا کے درجات بلند فرمائے آمین
fans
Following

03/01/2026

مطالبہ
برائے: 80 بریگیڈ اور جنرل FCNA
ہم 80 بریگیڈ اور جنرل FCNA سے پُرزور اور باوقار مطالبہ کرتے ہیں کہ شہید عیسیٰ خان بھائی کی عظیم قربانی، بے مثال جرات اور فرض کی راہ میں دی گئی جان کا مکمل اور سرکاری اعتراف کیا جائے۔
شہید عیسیٰ خان بھائی نے وطن، عزت اور اصولوں کے تحفظ کے لیے اپنی جان نچھاور کی اور بہادری و غیرت کی ایک روشن مثال قائم کی۔ ایسے بہادر سپوت پوری قوم کا فخر ہوتے ہیں۔
ہم درج ذیل مطالبات پیش کرتے ہیں:
شہید عیسیٰ خان بھائی کی قربانی کو باضابطہ طور پر تسلیم کیا جائے
انہیں ان کے شایانِ شان اعزاز / خطاب “God of Honor” عطا کیا جائے
شہید کے لواحقین کو مکمل عزت، سرکاری سہولیات اور سرپرستی فراہم کی جائے
شہید کا نام کسی یادگار، ریکارڈ یا اعزازی مقام سے منسوب کیا جائے
شہید عیسیٰ خان بھائی کو مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک کیا جائے، جس میں گارڈ آف آنر، سلامی اور فوجی روایات کے مطابق تمام اعزازات شامل ہوں
یہ مطالبہ کسی دباؤ کے تحت نہیں بلکہ ایک شہید کے حق، فوجی روایات اور قومی وقار کے تقاضوں کے مطابق پیش کیا جا رہا ہے۔ ہمیں پورا یقین ہے کہ 80 بریگیڈ اور جنرل FCNA شہداء کی قربانیوں کی قدر کرتے ہوئے اس مطالبے پر سنجیدگی سے غور فرمائیں گے۔
شہید کبھی مرتے نہیں، وہ قوم کے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہتے ہیں۔

03/01/2026

استور
برزل ٹاپ سے انتہاٸی افسوسناک خبر۔
آج رات تین بجے روڑ سے سنو کلٸیرنس کے دوران برزل ٹاپ گلتری موڈ کے قریب برفانی تودے کی زد میں آکر ایک آرمی آفیسر سمیت فوجی جوان اور ایک سول آپریٹر عیسیٰ خان شہید ہوے ۔اللہ تمام شہداء کے درجات بلند کرے

شہید عیسیٰ خان بھائی، آپ کی جدائی نے دل توڑ دیا، مگر آپ ہمیشہ ہماری دعاؤں اور یادوں میں زندہ رہیں گے۔
03/01/2026

شہید عیسیٰ خان بھائی، آپ کی جدائی نے دل توڑ دیا، مگر آپ ہمیشہ ہماری دعاؤں اور یادوں میں زندہ رہیں گے۔

پکورہ واٹر چینل متاثر پکورہ کا اہم واٹر چینل حالیہ سیلاب کی وجہ سے شدید نقصان کا شکار ہوا۔ آج 15 دن گزر جانے کے باوجود ب...
31/08/2025

پکورہ واٹر چینل متاثر

پکورہ کا اہم واٹر چینل حالیہ سیلاب کی وجہ سے شدید نقصان کا شکار ہوا۔ آج 15 دن گزر جانے کے باوجود بھی پانی کی فراہمی بحال نہیں ہو سکی۔

علاقے کے عوام نے اپنی مدد آپ کے تحت پانی کی بحالی کی ہر ممکن کوشش کی، مگر خاطر خواہ کامیابی حاصل نہ ہو سکی۔

اہلیانِ پکورہ کی ڈپٹی کمشنر استور سے پرزور اپیل ہے کہ فوری طور پر اس اہم عوامی مسئلے پر توجہ دی جائے اور واٹر چینل کی بحالی کے لیے اقدامات کیے جائیں تاکہ عوام کو پینے اور استعمال کے لیے پانی میسر آ سکے۔

Address

Astore
Gilgit

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Pakora View posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category